Damadam.pk
saqibking's posts | Damadam

saqibking's posts:

saqibking
 

مجھ کو ڈر ہے کہ پڑے رہنے سے کیڑے نہ لگیں
تم مِرے جسم کا انبار ، ہلاتے رہنا
کوئی بدخُو مِرے لاشے کی اہانت نہ کرے
تم پسِ مرگ ، مِری قبر پہ آتے رہنا !

saqibking
 

تُمہیں عُمر بھر کا ہے تجربہ ! کوئی مشورہ۔۔۔۔؟؟
کوئی مشورہ اے شکستگاں؟ مَیں اُداس ہُوں۔۔۔!!

saqibking
 

کیا کلیمی سے بھلا عشق کلامی کم ہے ؟
بادشاہی نہ سہی ! دل کی غلامی کم ہے ؟
کیا یہ کم ہے؟ کہ تمھیں دیکھوں، دِکھے کُل دنیا
کیا یہ کم ہے ؟ کہ لکھوں عشق ! پڑھے کل دنیا !
یارِ من عشق طلب عشق میں سب عشق سند
جذبِ من عشق ازل عشق ابد عشق احد !
عشق دربار بھی سُن کار بھی سرکار بھی عشق
عشق تلوار بھی آزار بھی دلدار بھی عشق
عشق ہو جائے تو کچھ اور کہاں ہوتا ہے !
کچھ نہیں ہوتا وہاں ! عشق جہاں ہوتا ہے !

saqibking
 

عشق ریشم سے بُنی شال ہے، آہستہ چُھو.!!
ایک دھاگہ جو کُھلے، شال اُدھڑ جاتی ہے.!!
آپ پوشاک اُدھڑنے پہ ہیں گھبرائے ہوئے.!!
صاحب ! عشق میں تو کھال اُدھڑ جاتی ہے.!!

saqibking
 

جُھوٹ کہتے ہیں ، کہ آواز لگا سکتا ہے
ڈوبنے والا ، فقط ہاتھ ہلا سکتا ہے
اور پھر چھوڑ گیا ، وہ جو کہا کرتا تھا
کون بدبخت ، تجھے چھوڑ کے جا سکتا ہے

saqibking
 

رُوح میں شامل ہے فقط نس نس میں نہیں
وہ اِک شخص ، جو میری دسترس میں نہیں
حل یہی ہے کہ ____ بھول جاؤں اُسے
اور اک یہی بات میرے بس میں نہیں...

saqibking
 

~ آپ لائے ہیں تو سر ماتھے پہ رکھ لیتے ہیں_
` ورنہ فی الحال محبت کی ضرورت نہیں تھی.

saqibking
 

کہ پھول پھول سبھی موسموں کو کر ڈالیں
ہمارے بس میں ہے آؤ بہار کا سوچیں
یہ اونچے قہقہے جیسے تمہارے شہر کے لوگ
حرام ہے جو کسی سوگوار کا سوچیں
___🖤🌼

saqibking
 

میں درد کا گاہک ہوں ، سو بہتان تراشو..!
بہتان بھی ایسا کہ کمر توڑ کے رکھ دے..!
اک درد اٹھے پیر کے ناخن سے اچانک...!
اور جسم سے ہوتا ہوا سر پھوڑ کے رکھ دے
.

saqibking
 

ملوں گا خاک ميں اک روز بيج کي مانند
فنا پکار رہي ہے ______ مجھے بقا کيلئے

saqibking
 

کل تھکے ہارے پرندوں نے نصیحت کی مجھے
شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو

saqibking
 

میں تیرے ہجر کی ریاست میں...🔥
موت کے ہاتھ آ گیا تو پھر۔۔۔💭😌

saqibking
 

اِس بار تیری چاہ سے رُخصت طلب ہوں میں
اِس بار میرے دل سے تُو سچ میں اُتر گیا .. 🖤

saqibking
 

قرب اتنا کہ رگ جاں__ کے قریب آ بیٹھا
کرب ایسا کہ میری _جان ہی لے لی تو نے
اب مجھے لوگ ترے نام سے پہچانتے ہیں
ہائے ظالم مری پہچان__ ہی لے لی تو نے ۔
#

saqibking
 

دائمی نہیں ہوتی لذّتِ لب و عارض
عارضی نہیں ہوتے عارضے محبت کے

saqibking
 

میں وہ محرومِ عنایت ہوں کہ جس نے تجھ سے
ملنا چاہا تو بچھڑنے کی وبا پھوٹ پڑی

وہ جو موت کو بھی مات دے دے
پھر اس کیلئے زندگی وغیرہ کیا ہے 
جسے ہجر کا اندھیرا راس آ گیا ہو 
اس کیلئے وصل کی روشنی وغیرہ کیا ہے
s  : وہ جو موت کو بھی مات دے دے پھر اس کیلئے زندگی وغیرہ کیا ہے جسے ہجر کا - 
saqibking
 

وہ جو موت کو بھی مات دے دے
پھر اس کیلئے زندگی وغیرہ کیا ہے
جسے ہجر کا اندھیرا راس آ گیا ہو
اس کیلئے وصل کی روشنی وغیرہ کیا ہے

saqibking
 

طرح طرح کے رہبر تھے سبھی کے پاس مگر
اے متاع جاں ! ہم تو اِک تیرے حوالے تھے♥️🙂

saqibking
 

• وہ شخص ہجر کا مطلب سکھا رھا ھے مجھے
تو پھر یہ طے ھے میاں, اُس نے چھوڑ جانا ھے
__🖤🤐