اے الله! اے آسمانوں اور زمین کے رب! اور ہر چیز کے رب! اے دانے اور گٹھلی کو پھاڑنے والے! اے تورات، انجیل اور قرآن عظیم کو نازل فرما نے والے! میں ہر اس جاندار کے شر سے تیری پناہ میں آتا ہوں جس کی پیشانی تیرے قبضے میں ہے۔ تو ہی اول ہے تجھ سے پہلے کوئی نہیں اور تو ہی آخر ہے تیرے بعد کوئی نہیں اور تو ہی ظاہر ہے تجھ سے اوپر کوئی نہیں۔ اور تو ہی باطن ہے تجھ سے پوشیدہ تر کوئی چیز نہیں۔ مجھ سے میرا قرض ادا کر دے اور مجھے فقر سے(نجات دے کر) غنی کر دے۔ أمین السلام علیکم اے خطاؤں کو معاف فرمانےوالےرب ھم سب پررحم فرما رزق میں برکت عطا فرما ببیماروں کوشفاء عطا فرما! تمام مصیبتوں اور آفتوں سے حفاظت فرما اورھمیں اپنےشکرگذار بندوں میں شامل فرما آمین.