رشتوں میں کمزوری کی ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ ہم ایک دوسرے کے غصے میں کہی گئی باتوں کو تو ہمیشہ یاد رکھتے ہے لیکن پیار و محبت اور سکون میں کہی گئی باتوں کو فورا بھلا دیتے ہیں
کمزور لوگ انتقام لیتے ہیں طاقتور لوگ معاف کرتے ہیں سمجھدار لوگ نظر انداز کرتے ہیں۔
انسان جب اپنی خواہشات اور ضرورتیں مختصر کردے تو پھر اسے جھوٹ بولنے کی ضرورت پیش ہی نہیں آتی ۔
زندگی برف کی طرح ہے۔نیک کاموں میں گزارو ورنہ پگھل تو رہی ہے ختم بھی ہوجایگی۔
زندگی میں کامیاب ہونے کے لے جدوجہد ضروری ہے باقی نتائج اللّٰہ تعالیٰ پر چھوڑ دینا چاہیے۔
ہمارے تعلیم یافتہ ہونے کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے۔جب ھم چلتی گاڑی سے کچھرا باہر پھینک دیں جس کو بعد میں ایک ان پڑھ نے اٹھانا ہے۔
اچھی زندگی گزارنے کیلے اسلام کے ضابطہ اخلاق کو اپنانا چاہیے۔
کبھی بھی کسی کو دکھ اور پریشانی مت دینا۔
باکمال لوگ دوسروں کے عیب نہیں دیکھتے ۔
نمازشیطان کےغلبے اور حملوں سےبچنے کا قلعہ ہے۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ
زندگی میں سادگی اپنوں،جتنی سادہ تمہاری زندگی ہوگی،اتنی پریشانیاں کم ہوگی۔
اگر ٫٫الف،،سے انار کی جگہ٫٫ الف،،انسانیت سکائی جاے تو زیادہ بہتر ہوگا۔
عشق ہو یا کرونا ایک ہی چیز ہے صاحب جب تک خود کو نہ ہوجاے مزاق ہی لگتا ہے۔