Damadam.pk
shani_je's posts | Damadam

shani_je's posts:

shani_je
 

```جب انسان کو ہدایت ملے تو پلٹ جانا چاہیے پھر یہ نہ سوچے کہ ماضی میں وہ کیسا تھا....؟```
✨نمازِ مغرب ✨

shani_je
 

✨🌸
اپنی زندگی اللہ کی اطاعت کے ساتھ گزاریں!
- موسیقی کے بغیر
- حرام رشتوں کے بغیر
- تنہائی میں کیے گئے گناہوں کے بغیر
نمازوں کو قضاء کیے بغیر
-- قرآن کو نظرانداز کیے بغیر

shani_je
 

*`السَّلَامُ عَلَیْكُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰہِ وَبَرَكَاتُهُ 🩶🌸`*
*_محبت بھرے دل سے `درودِ پاک` پڑھ کر ری ایکٹ کر دیجیۓ ♥️✨_*
*`🤍 بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ 🌸`*
*_اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ_*
*_اللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ_*
♥️🫠✨

shani_je
 

انسان میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے؟
جب انسان میں خود کو کمزور سمجھنے کی عادت بن جاتی ہے، انسان دوسروں کو بڑا اور خود کو چھوٹا دیکھتا ہے تو حسد جنم لیتا ہے۔
یا پھر ماحول بھی ایک وجہ ہے۔۔جب یہ باربار سننے کو ملے
“فلانا تم سے اچھا ہے”
“دیکھو وہ کہاں پہنچ گیا”
تو حسد شخصیت میں بس جاتا ہے۔
اگر کسی چیز کی شدید کمی کا احساس ہو۔۔ جو چیز انسان کے دل میں کمی بن جائے دوسرے کو وہی چیز پاتے دیکھ کر حسد ہوتا ہے۔
خود کو دوسروں سے زیادہ موازنہ کرنا بھی ایک وجہ ہے۔ جتنا زیادہ انسان Compare کرے گا اتنی جلدی حسد بڑھے گا۔

shani_je
 

*اے اللہ!*
جو شخص یہ پوسٹ پڑھ رہا ہے، اس کے دل کی ہر خواہش کو پورا کر دے اور اسے ایسی خوشیوں سے نواز دے جو اس کی روح کو سکون دیں۔ ہر غم اور درد کو اس سے دور کر کے، اسے اپنے خاص بندوں میں شامل فرما۔
*آمین، یا ربّ العالمین!* 🤲 ❤️

shani_je
 

اے اللہ!
وہ معاملات جن میں ہمارا اختیار نہیں، جہاں ہم بے بس ہیں، ان میں ہماری مدد فرما اور ہمیں اکیلا مت چھوڑ۔
*آمین، یا ربّ العالمین!* 🤲 ❤️

shani_je
 

یا اللہ ہم بھی تڑپ رہے ہیں تیرے گھر کے دیدار کے لیے
الہی ہمکو بھی جلدی یہ سعادت نصیب فرما آمین ثم آمین
سب آمین بولو و 🤲🏻❤️

shani_je
 

صرف اللہ ہی ہے، جو دلوں کا بوجھ اتار سکتا ہے اور دل کو سکون عطا کر سکتا ہے۔ جب خالق سے دل لگا لیا جائے تو دل اتنا پریشان نہیں ہوا کرتا، کیونکہ پھر ہم ہر وقت اللہ کو اپنے پاس پاتے ہیں۔ تو دعا کرو اور کرتے رہا کرو، کہ دعاؤں کا چاہے رنگ نہیں ہوتا، مگر جب یہ رنگ لاتی ہیں تو زندگی میں رنگ بھر دیتی ہیں۔ ❤️ 💯

shani_je
 

*اے اللّٰـہ !*
جو لوگ مشکلات اور غموں میں گرفتار ہیں، ان کی تمام پریشانیوں کو دور کر دے۔ ان کے دلوں کو سکون عطا فرما اور ان کی زندگیوں کو خوشیوں سے بھر کر اپنی رحمتوں سے نواز دے۔
*آمین، یا ربّ العالمین!* 🤲 ❤️

shani_je
 

اللہ کی رحمت سے اللہ کے بندوں کو مایوس مت کرو ہو سکتا ہے ..!
وہ تم سے پہلے بخش دئیے جائیں .!
جو تمہاری نظر میں بہت زیادہ گناہگار ہیں ...!!!

shani_je
 

رات کو جاگنے والے سبھی *ذہین لوگوں* کے لیے ایک پیار بھرا پیغام:
ذہانت اپنی جگہ…
لیکن نیند پوری نہ ہو تو
نہ ذہانت کام کرتی ہے،
نہ موبائل پکڑا جاتا ہے،
بس چہرے پہ "Rebooting" لکھا ہوتا ہے۔
*ٹائم سے سو جاو، تاکہ صبح دماغ بھی فریش ہو اور زومبی والی شکل 🧟♀️🧟♂️بھی نہ بنے*🤣

shani_je
 

"وقت پر جواب دینا بھی ایک ادب ہوتا ہے… جو ہر کسی کو نصیب نہیں
"جو دیر سے ملتے ہیں، وہ اکثر دل سے دور ہوتے ہیں
"جواب کا وقت بتا دیتا ہے، رشتہ کتنا خاص ہے یا صرف باتوں کا کھیل ہے
"خود کو قیمتی سمجھنے والے، اکثر دوسروں کے وقت کو ضائع کر دیتے ہیں
دیر سے جواب دینا ۔۔۔اس بد مزا چائے کی طرح جس کو انسان پھر پیتا نہیں بلکہ پھینکتا ہے
چائے کو اگر دوسری بار گرم کرلیا بھی جائے وہ مزہ کہا ں رہتا ہے
مقدس نصیر 🍁❤🩹✨

shani_je
 

مجھے لگتا تھا کہ
انسان کو زندگی کے کسی نہ کسی موڑ پر اپنی غلطی کا احساس ہوتا ہوگا،
مگر ایسا نہیں تھا،
لوگوں کو پرکھا، سمجھا، اور پھر جانا کہ اس دنیا میں اتنی بے حسی ہے کہ اگر ہم اپنا سب کچھ بھی قربان کر دیں تو لوگ یہی ظاہر کریں گے کہ قربانی انکا حق ہے اور ہمارے خلوص کا کوئی مول نہیں،،
🥀

shani_je
 

اک محلّے میں رہا گھر نہیں بدلا اُس نے
پر چلےجانے کا بھی ڈر نہیں بدلا اُس نے 🥀
آسماں صاف ہوا تو نئی منزل ڈھونڈی
دھند رہتے ہوئے بستر نہیں بدلا اُس نے
یہ بتاتا رہا کہ مجھ سے محبت ہے اسے
چھوڑتے وقت بھی چکر نہیں بدلا اُس نے💔
کپڑے بدلے ہیں کہ خوشبو نئی زائل ہو جائے
اور الگ بات کہ زیور نہیں بدلا اُس نے
پھر کوئی اور بھی مجبوری نکل سکتی ہے
چار چھ سال تو نمبر نہیں بدلا اُس نے 🍁
بند کمرے میں کھلا پھر سے خزانہ مجھ پر
کوئی بھی قیمتی پتھر !!! نہیں بدلا اُس نے !
وہی کچھ دوست مرے ساتھ ہیں اس کے اب تک
دیکھ کر لگتا ہے لشکر نہیں بدلا اُس نے ! 🖤

shani_je
 

انسان کو "مأمون الجانب" ہونا چاہیے۔ یعنی جو اس کے قریب آنا چاہے وہ آ سکے، اور جو دور جانا چاہے وہ جا سکے۔ قریب ہونے والے کو تحفظات ہوں نا دور ہونے والے کو خطرات۔ پیچیدگیوں، گُھنڈیوں اور پہیلیوں سے پاک روح... کینہ پالنے، راز کھولنے، بدلہ لینے سے ناواقف دل... "مُرّوا بالخير" کی تصویر۔ لوگ امن امان سے اس کی زندگی میں آئیں اور خیریت و سلامتی سے چلے جائیں۔

shani_je
 

اپنے آپ کو منوانا چھوڑ دیں،آپ جو بھی ہیں آپکو وہ ہی رہنا ہے، جو خوبیاں آپ میں ہیں وہ آپ ہی کی ہیں ، اگر کوئی مانتا ہے تو اچھی بات مگر کوئی نہیں مانتا تو منوانا چھوڑ دیں، پیچھے بھاگ بھاگ کر رشتوں کو اپنے نام کرنا چھوڑ دیں، مت تھکائیں خود کو۔۔۔
حلقہ احباب کم ہو رہا ہے تو ہونے دیں، خالص لوگوں کو تھام لیں، ایک دو تین چار ، کتنے ہی لوگ ہوں، جینے کی شرط نہیں ہوتے، بس خودکو سمجھا لیں کہ تنہا جی لینا ہے مگر کسی کے پیچھے نہیں بھاگنا، خود کو زبر دستی دوسروں پر عیاں نہیں کرنا ، جو دور ہو رہے ہیں ان کے ساتھ کی بھیک نہیں مانگنی،، بس یہ دوسرا نامہ بہت ہوا۔۔۔اب خود کیلئے جئیں
#qadar

shani_je
 

🦋______\\•🌼🔏❤🩹
" آج کی جنریشن میں بھائی "برو" ہو گئے، "ماسی" آنی ہو گئی، چاچا چاچو" ہو گئے، بہن سیس ہو گئی، شوہر "حبی" ہو گئے !
مجال ہے کسی نے "بیوی" لفظ سے چھیڑ خانی کی ہو ..!🤓🫣😝

shani_je
 

*انسان نہ ہنس کر سیکھتا ہے اور نہ رو کر جب بھی سیکھتا ہے یا کسی کا ہو کر سیکھتا ہے یا کسی کو کھو کر*_❤🔥🖇️

shani_je
 

اگر تم تھوڑی سی آزمائش سے ڈر کر اپنا یقین ہار کر بیٹھ جاؤ گے تو تمھاری دُعائیں کیسے قبول ہونگی؟ قبولیت کا ایک اصول ہے صبر رکھو، دُعا کرو، اور معجزوں کو پا لو۔ ❤️

shani_je
 

وہ شرارتیں ، وہ شوخیاں ، میرے عہد طفل کے قہقہے ۔۔۔۔
کہیں کھو گئے میرے رات دن ، اسی بات کا تو ملال ہے۔🥀
Zee