معلومات کا زخیرہ ہے ہمارے پاس ہم آج کے دور کی پڑھی لکھی قوم ہیں مگر کیا فائدہ ہماری اس تعلیم کاجو ہمیں ہمارے مزہب کا اس طرح مزاق بنانا سیکھاۓ...اللہ سے ڈریں ایسی حرکات سے باز رہیں..یقینا ہمارے مزہب کا مزاق بنانے میں کافرین کا بہت بڑا ہاتھ ہے.. مگر افسوس کے ساتھ ہم بھی جانے انجانے میں اپنا حصہ ڈال ریے ہیں.. اس قبیح فعل سے بچیں اور دوسروں کو بھی روکیں. بے شک اللہ پاک کی زات بہت مہربان نہایت رحم کرنے والی ہے.. اللہ پاک مجھے اپ کو ہم سب کو گناہوں سے بچنے کی توفیق دے اور سوچنے سمجھنے جی صلاحیت عطا کرے .آمین💖
آج کل ایک چیز جو بہت زیادہ عام ہے.صرف میں نے ہی نہیں اپ نے بھی بہت بار دیکھی ہوگی.. وہ ہے قرآن پاک کی آیات کا شعرو شاعری اور جوکس میں بے دریغ استعمال.. جیسے مسلمانو تم پر روزے فوض کیے گۓ ہیں پکوڑے نہیں اور جب تم نکاح نامے پے میرے سائن پاؤ گے تو تم اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے کیا کیا لکھوں... بہت کچھ دماغ میں آرہا ہے مگر انھیں لفظوں کا روپ کیسے دوں کیا ہم واقع ہی مسلمان ہیں. نہیں ہم صرف نام کے مسلمان ہیں. ورنہ ایسی حرکات کرنے سے پہلے ہمیں ڈوب مرنا چاہیے. قرآن پاک اللہ کی آخری کتاب اور ہمارے لیے راہ نجات ہے. مگر ہم ہم کیا کر ریے ہیں ہم اس عظیم کتاب کی عظمت حرمت اور تقدس کو اس طرح پامال کر ریے ہیں کہ ہم اسکی آیات کو ان تھرڈکلاس جوکس میں استعمال کر رہے ہیں یہ سب کر کہ ہم خود اللہ کے غضب کو آواز دے رہے ہیں معلومات کا زخ