ایک انسان کو سمجھنے کا دعویٰ کبھی نہیں کریں اور نا ہی اسکے حالات کو جج کریں کہ وہ پہلے ایسا نہیں تھا اب ایسا کیوں ہو گیا ہے ۔ بار بار پوچھیں بھی مت اور فورس تو بالکل بھی نہیں کریں کہ وہ آپکو بتائے آپ سے بات کرے ۔ بعض دفعہ ہم یہ سوچ رہے ہوتے ہیں کے ہمارے بات کرنے سے وہ ٹھیک ہو جائے گا ہم سب صحیح کر دیں گے لیکن ایسا نہیں ہوتا کبھی کبھی انسان کو چُپ چاپ بس اُسکے کے حال پہ چھوڑ دینا چاہئے ۔ یہی اسکے حق میں بہتر ہے ۔ ♥️🍂🎵
اینگری برڈ کے نام ! 🐦 غصے کا اتنا تیز تھا کہ ہر وقت ناک میں بس غصہ چڑھا رہتا تھا _ مجھ سے بے تحاشا محبت کے بعد بھی جب غصہ کرتا تھا میں ڈر جاتی تھی _ جب میں ڈرتی تھی تو مزید چڑانے کے لئے غصہ کرتا تھا اب سمجھ آتی ہے کہ وہ چڑاتا نہیں تھا بس مجھے بہادر بنانا چاہتا تھا _ ایسا دوست تھا کہ میں ہر بات شئیر کر لیتی تھی وہ میری ہر بات ایسے سنتا تھا جیسے ہم خود کو سنتے ہیں اور میں بھی اسے بتا کر ایسے محسوس کرتی تھی کہ جیسے میں خود سے بات کر رہی ہوں _ پتہ نہیں کیا رشتہ تھا اس سے محبت تھی یا دوستی یا شاید ایک بے نام سا رشتہ تھا کچھ رشتوں کے کوئی نام نہیں ہوتے _ جانے کتنا عرصہ بیت گیا بات کئے ہوئے لیکن جب جب میں پریشان ہوں اور آنکھیں بند کر کے سوچتی ہوں اگر وہ اینگری برڈ ساتھ ہوتا میرے تو کیا مشورہ دیتا اور بس سبھی مشکل راہیں آسان ہو جاتی ہیں _
• یارانہ دوستی میں اگر پیار شامل ہو جائے تو وہ انمول ترین رشتہ بن جاتا ہے اس کی بنیادیں محبت سے مضبوط ہو جاتی ہیں پھر کوئی بھی حریف چاہے بھی تو ان بنیادوں کو ہلا نہیں سکتا آشنائی کو توڑ نہیں سکتا الفت کا رخ موڑ نہیں سکتا ✍🏻❤️
میں کچھ خاص لوگوں کے پیچھے بھاگتی ہوں، جب بھاگتے بھاگتے تھک جاتی ہوں تو خود کو ان کی زندگی سے ایسے نکال لیتی ہوں جیسے وہ لوگ کبھی خاص تھے ہی نہیں، اور اس حد تک چھوڑ دیتی ہوں کہ لوگوں کو حیرت ہوتی ہے کہ یہ وہ ہی لڑکی ہے جو کل تک ہمارے لیے پاگل تھی،، محبت ہو یا بیوفائی میں آدھی ادھوری کچھ نہیں کرتی..! . . 🙂🔥✨