جب جب تم یہ سوچتے ہو نا کہ تمہارا رب تم سے ناراض ہو گیا ہے، وہ تب تب تمہارے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے۔ وہ اپنی ناراضی کا خیال ڈالتا ہی اپنے بندے کے دل میں ہے تاکہ اُس کا بندہ بھاگ کر اپنے رب کی بارگاہ میں حاضر ہو جائے، اس کے سامنے جھک کر اپنے گناہوں کی معافی مانگے۔ یاد رکھو، وہ رب بہت معاف کرنے والا ہے، وہ تمہارے ہر گناہ کو بخش دیتا ہے، چاہے وہ کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو۔ وہ تم سے ناراض نہیں، وہ صرف چاہتا ہے کہ تم اس سے رجوع کرو، اس سے بات کرو، اس سے معافی طلب کرو اور پھر آیندہ ایسا گناہ نہ کرو۔ دیکھو تم مایوس مت ہو، کیونکہ اللہ کی رحمت ہر چیز پر حاوی ہے۔ توبہ کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، بس تمہیں اللہ کی طرف ایک قدم بڑھانا ہے پھر اللہ تمہارا ہاتھ خود تھام کر اپنے قریب لے آئیے گا۔ ❤️