Damadam.pk
sids's posts | Damadam

sids's posts:

Romantic Novels image
s  : اور رب اصلیت دکھا دیتا ہے۔ ہر رشتے، ہر محبت کی۔ پھر وہ سب کچھ دکھا کر آدمی - 
Life Advice image
s  : ہم کون ہیں کیا ہیں بَخدا یاد نہیں اپنے اسلاف کی کوئی بھی اَدا یاد نہیں ہیں - 
sids
 

متواضع انسان وہ ہے جو خود کو سب سے بڑا خطاکار سمجھے اور مسکینوں کی صحبت اختیار کرے!
یحی بن معاذ رحمہ اللّٰہ
حلية الأولياء ١٠/ ٦٧.

sids
 

جو راستے اللّٰه سے جُڑتے ہیں
وہ بہترین ہو جاتے ہیں
اللّٰه کی طرف جاتا ہر راستہ سکون کا باعث ہے.

sids
 

"اَلْمُجِیْبُ۔"
قبول کرنے والا، جواب دینے والا
The Responsive, the one who responds to supplications of those who call upon Him, wherever they are and whatever situation they are in.
جب تم یقین کے ساتھ اس کے روبرو دعا کے لئے ہاتھ اٹھاؤ گے تب اسے المجیب پاؤ گے۔ وہ تمام دعائیں قبول کرتا ہے۔ کوئی بھی دعا ایسی نہیں جو الله نے نا سُنی ہو۔ توکل رکھو اور دعا کرتے رہو.

قُل لمن يحمل همًا إن همك لن يدوم , مثلما تُفنى السعادة هكذا تُفنى الهموم٠
پریشان ہونے والوں سے کہہ دو کہ تمہارا غم باقی نہیں رہے گا، جیسے خوشی ختم ہو جاتی ہے، اسی طرح  پریشانی بھی ختم ہو جایا کرتی ہے۔
s  : قُل لمن يحمل همًا إن همك لن يدوم , مثلما تُفنى السعادة هكذا تُفنى الهموم٠  - 
دینی پوسٹس کرنے کا مقصد کسی کو متاثر کرنا یا خود کو فرشتہ ثابت کرنا ہرگز نہیں ہوتا.. اپنی ذہنیت کے مطابق لوگوں کو جج کرنا چھوڑ دیں..
s  : دینی پوسٹس کرنے کا مقصد کسی کو متاثر کرنا یا خود کو فرشتہ ثابت کرنا ہرگز - 
It's not our fault.
It's a personal problem.
s  : It's not our fault. It's a personal problem. - 
sids
 

Do you feel that life is unfair & people are treating you badly? Well, remember, the Almighty knows the truth. Let people do what they will; you can’t control them. But the Lord of the Worlds is always in full control. Do your best & trust Him to protect you from them.
~Mufti Menk

sids
 

خوبیاں ڈھونڈنا بھی ایک خوبی ہے،
اور عیب ڈھونڈنا بھی ایک عیب ہے

sids
 

Narrated Jarir (RA):
Allah's Messenger (ﷺ) came out to us on the night of the full moon and said, "You will see your Lord on the Day of Resurrection as you see this (full moon) and you will have no difficulty in seeing Him."
(Sahih al-Bukhari 7436, Book 97, Hadith 63)

sids
 

"نفس کی پاکیزگی اور اصلاح اُس وقت تک نہیں ہوتی؛ جب تک کہ اُس کو مصیبت سے پرکھا نہ جائے!"
امام ابن تيمية رحمه الله
(جامع المسائل : 257/3)

عمر بن خطابؓ نے فرمایا تھا۔ ’’محبت پہ انسان کا اختیار نہیں ہوتا۔‘‘ لیکن "وہ اس محبت کے بعد کیا کرتا ہے اس پہ اختیار ہوتا ہے."
s  : عمر بن خطابؓ نے فرمایا تھا۔ ’’محبت پہ انسان کا اختیار نہیں ہوتا۔‘‘ لیکن "وہ - 
sids
 

جو یہ چاہتا ہے کہ اسے شرح صدر نصیب ہو؛ گناہوں کی بخشش ہو جائے؛ تکلیف سے نجات ملے؛ اور غموں کے بادل چھٹ جائیں، اسے چاہیے کہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم پر کثرت سے درود بھیجا کرے!
ابن قیم رحمہ اللّٰہ

sids
 

الناس كثيراً ما ينسون ما تقوله لهم لكنهم لا ينسون كيف جعلتهم يشعرون.
لن ينسى أحد من جاءه ببشارة كبرى، ولا من أهانه في موقف من المواقف.
إدخال الفرح على الناس، وجعلهم يشعرون بالكرامة والأمان، هو من اختصاص النبلاء ذوي القلوب الكبيرة، والأجر على ذلك أيضاً كبير .
لوگ اکثر یہ تو بھول جاتے ہیں کہ آپ نے ان سے کیا کہا، لیکن وہ یہ کبھی نہیں بھولتے کہ آپ نے انہیں کیسا محسوس کروایا۔
کوئی بھی شخص یہ نہیں بھولتا کہ کون اس کے پاس بڑی خوشخبری لے کر آیا، اور نہ ہی وہ کسی ایسے آدمی کو فراموش کرسکتا ہے جس نے اس توہین کی ہو۔
لوگوں کو خوشی پہنچانا اور انہیں باوقار اور محفوظ محسوس کرانا بڑے دل والے شریف لوگوں کا خاصہ ہے اور اس کا اجر بھی بہت ہے۔ 🫀

sids
 

یقین واحد کشتی ہے جو ہر طوفان سے سلامتی سے لے کر نکل جاتی ہے۔ یہ واحد سہارا ہے، جو بے سہارا نہیں ہونے دیتا۔ یقین کہ ہمارا رب ہماری مدد کے لیے موجود ہے۔ یقین کہ صرف وہی ہر اختیار پر اختیار رکھتا ہے۔ سمندر کی گہرائیوں کا علم کسے ہے؟ کون ذرے ذرے سے واقف حال ہے؟ دل کہ جس کی دھڑکن تو کسی مشینی آلے سے گنی جا سکتی ہے لیکن اس کی تکلیف کی پیمائش کا آلہ کہیں موجود نہیں۔ یہ تکلیف نہ کوئی عزیز جانتاہے، نہ دل کا رفیق۔۔۔جانتا ہے تو دل کا خالق اور مالک۔۔۔کہ کس دل پر کیا گزر رہی ہے۔ کون کس تڑپ سے مانگ رہا ہے۔ کون سی مصیبت میں سسک رہا ہے،کسے صرف رب کی مدد بچا سکتی ہے۔ بہت اندھیرے میں سمندر کی تہہ میں ایسی مخلوق ہے جسے انسانی آنکھ نے نہیں دیکھا۔ اسے رب کی رحمت دیکھتی ہے.

ایک زمانہ تھا‘...جب اگر کوئی کم عقل انسان اول فول بولتا تو آس پاس بیٹھے دانا لوگ اسے جھڑک کے چپ کرا دیتے تھے۔لیکن اب...اب ہر احمق اور ہر دانا انسان کو بولنے کا یکساں حق مل چکا ہے۔ ہم ایسے زمانے میں جی رہے ہیں جہاں لوگ انٹرنیٹ پہ سفید بیک گراؤنڈ پہ جلی حروف میں لکھے کسی بھی قول کا یقین کر لیتے ہیں۔ چوبارے پہ بیٹھ کے کسی کو برا بھلا کہنا کتنا مشکل تھا پہلے‘۔ اور آج یہی کام کی بورڈ کے پیچھے چھپ کر کرنا کتنا آسان ہے۔“
”مائینڈ اوور میٹر‘۔"
 آپ مائینڈ کرنا چھوڑ دیں تو وہ میٹر کرنا چھوڑ دینگے۔“
اقتباس
s  : ایک زمانہ تھا‘...جب اگر کوئی کم عقل انسان اول فول بولتا تو آس پاس بیٹھے دانا - 
مٹی سے مٹی تک کا سفر۔۔۔۔
سفر کے درمیان جو وقت ہے۔۔۔
وہ مہلت ہے۔۔۔
وہی مہلت زندگی ہے..
s  : مٹی سے مٹی تک کا سفر۔۔۔۔ سفر کے درمیان جو وقت ہے۔۔۔ وہ مہلت ہے۔۔۔ وہی - 
sids
 

"غم دل کو کمزور کرتا ہے، عزم کو متزلزل اور اِرادے کو نقصان پہنچاتا ہے؛ اور شیطان کو مومن کے غم سے زیادہ کوئی چیز محبوب نہیں!"
امام ابن القيم رحمه الله
(طريق الهجرتين : 279/1)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
"پس بُری سرگوشیاں شیطان کا کام ہے، تاکہ ایمانداروں کو رنج پہنچے!"
(سورة المجادلة : 10)

sids
 

انسان کو اگر کبھی کوئ معمولی سا اختیار بھی مل جائے نا تو وہ خود کو خدا سمجھنے میں دیر نہیں لگاتا۔ اور دوسروں کے جذبات اور ان کی ذات کی دھجیاں یوں اڑاتا ہے جیسے اس کو کوئی دیکھ ہی نہیں رہا۔پھر بات بات پہ کسی کی رسوائی کسی کو ناحق جج کر کے بہتان لگانا ہراس کرنا, اپنی جھوٹی انا کو تسکین دلانا... میں سوچتی ہوں رب کے بندوں کو ناحق ستا کر اُن کی ذندگی مشکل بنا دینے والے آخِر اتنی چھوٹی سی بات کیوں بھول جاتے ہیں کہ
"اللہ دیکھ رہا ہے۔"
حقوق العباد معاف نہیں ہیں دوسروں کی دل آزاری کا سبب بن کر رب کے غضب کو دعوت نہ دیں. کسی کے لیے آسانی کا سبب نہیں بن سکتے تو مشکلات کا باعث بھی نہ بنیں. جیئیں اور جینے دیں..