جب سے تیرے نام کر دی ___ زندگی اچھی لگی
تیرا غم اچھا لگا ___ تیری خوشی اچھی لگی
تیرا چہرہ ، تیری خوشبو ، تیرا لہجہ ، تیری بات
دل کو تیری گفتگو کی سادگی ___ اچھی لگی
تو چاہتا ہے کسی اور کو پتا نہ لگے
میں تیرے ساتھ پھروں اور مجھے ہوا نہ لگے
تمہارے تک میں بہت دل دکھا کے پہنچی ہوں
دعا کرو کہ مجھے کوئی بددعا نہ لگے
N❤A
رنگ اُترے لال گلابی سا
❤کوئی کرتا ہے تیری بات پیا
مجھے نیند کی نہ اب چاہ رہی
❤میں یاد کروں تجھے ساری رات پیا
تو چاند ہے میرے آنگن کا
❤تیری چمک سے اُجلا گھر بار پیا
تیرے پیار کی دھنک یوں چڑھی
❤مجھے آے نہ کوئی رنگ راس پیا
تیرے ساتھ رہوں کھلیں پھول سبھی
❤تیرے بعد نہ رہے میری راکھ پیا
میں دھول بھی نہیں تیری نگری کی
❤تو ہے میرے سر کا تاج پیا
میری منت ہے جو ازلوں سے
❤میں مانگوں تجھے ہر بار پیا
ہے چاہ میری جب مرنے لگوں
❤تیرے ہاتھ مے هو میرا ہاتھ پیا
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain