Damadam.pk
urooj-qazi's posts | Damadam

urooj-qazi's posts:

urooj-qazi
 

Mny ZindAgi sy sekha hy k jhan apky Thora SA jhukna ksi ki Khushi ka bahis bany whan jhuk Jana chaea . Magar srf utna jhan tak apki self respect slamat rhy , jhan bat zaat aur kirdar par a jay whan itny mazbot rho k tufan b na Hila skyn.

urooj-qazi
 

کہ تیرے وقت کی مقروض ہوں میں ،
فقط دکھتا ہے کہ مسرور ہوں میں ،
تیری سنگت میں بیتے تھے جو لمحے،
تیری سانسوں کی بھی مقروض ہوں میں ،
تیرے لفظوں کے پیچھے کی وہ حسرت ،
تیری باتوں کی بھی مقروض ہوں میں ،
وہ بارش ، دھوپ ، چھاؤں ، شب ، سحر سب ،
تیرے موسم بھی سارے قرض مجھ پر،
ہر اک لمحے، ہر اک لمحے کے بھی پل ،
سبھی کے سب کی تو مقروض ہوں میں ،
وہ تنہا شاموں میں بھی سوچ میری ،
تیری سوچوں کی بھی مقروض ہوں میں ،
وہ محفل دوستوں کی یاد میری ،
تیرے پیاروں کی بھی مقروض ہوں میں ،
کہ میرا انگ انگ گروی پڑا ہے ،
تری اتنی بڑی مقروض ہوں میں ۔
ق۔ازی

urooj-qazi
 

میں گھنٹوں قلم تھام کر بیٹھا رہا ،
لفظ بضد تھے ، پردہء ذہن پر نہیں آئے ،
میں اپنا اصل کھوتا رہا آہستہ آہستہ ،
رویوں میں مگر ، رابطے نہیں آئے ،
بہت سے لوگوں کے دعوے تھے ساتھ دینے کے ،
میں منہ کے بل گرا ، ہاتھ تھامنے نہیں آئے ،
میں انکی زبان بولتا رہا جب تک سراہتے رہے ،
میں اپنی بولا تو لفظ ذہنوں میں کیوں نہیں آئے،
میری فطرت میں ضد تو کبھی تھی ہی نہیں ،
میں حیراں ہوں یہ فاصلے کہاں سے آئے ،
بہت سے رشتوں پہ غضب کا مان تھا مجھکو ،
میں ڈوب بھی گیا وہ ہاتھ ملانے نہیں آۓ ،
اور باخدا خامشی میں سکوں پایا ہے ،
شکوے معدوم ہوۓ ذہن سے ، لب تک نہیں آئے۔
ق۔ازی