کوئی پوچھے ذرا ان سے!
کہ دل جب مر گیا ہو تو،
کیا تدفین جائز ہے؟
محلے کی کسی مسجد میں،
کیا اعلان واجب ہے؟
کوئی پوچھے ذرا ان سے!
محبت چھوڑ دینے پر،
دلوں کو توڑ دینے پر،
کوئی فتوی نہیں لگتا؟
عجب قانون ہے صاحب،
کوئی پوچھے ذرا ان سے!
محبت اس کو کہتے ہیں؟
جو سب کچھ ختم کرتی ہے،
دلوں کو بھسم کرتی ہے،
اگر یہی محبت ہے!
تو نفرت کس کو کہتے ہیں؟
_جن کے پاس آپشنز ھوتے ہیں..
_وہ کسی ایک کے جذبات کا خیال نہیں کرتے....💯🙂
خود کو سُنتے ہیں اِس طرح جیسے
وقت کی آخری صدا ہیں ___ھم♡
احمد فراز
یہ سانحہ بھی محبت میں بارہا گزرا
کہ اس نے حال بھی پوچھا تو آنکھ بھر آئی
سید ناصر کاظمی 🥀
" تُجھے اُداس کرے گی کیا میری یاد کبھی!؟
مُجھے تو قسم سے ایسا کوئی گُمان بھی نہیں ۔ "
ادھوری چھوڑ کے تصویر مر گیا وہ زیبؔ
کوئی بھی رنگ میسر نہ تھا لہو کے سوا
زیب غوری
تجھ سے جو دھیان کا تعلق ھے
پکّے ایمان کا تعلق ھے
میری چپ کا' تیری خاموشی کا
روح اور جان کا تعلق ھے
تو سمجھتا ھے میرے لہجے کو
اور یہ مان' کا تعلق ھے
تجھ سے میرا خیال کا رشتہ
یعنی وجدان' کا تعلق ھے
کوئی رہتا ھے دل میں یوں، جیسے
گھر سے سامان کا تعلق ھے
بن کہے' بن سنے ھی اپنے بیچ
عہد و پیمان کا تعلق ھے
سرہانے چھوڑ گیا ھے ادھوری ' تعبیریں '
وہ ایک خواب جو برھم رہا ھے آنکھوں میں
ایک مُدت سے تجھے وِرد میں رکھا جس نے
وہ محبت میں قلندر بھی تو ھو سکتا ھے
تیرے کوچے میں جو آیا ھے غلاموں کی طرح
اپنی بستی کا سکندر بھی تو ھو سکتا ھے
زمین زادو ! میں آسماں کا رہائشی ھوں
مجھے ستاروں کا کوئی نعم البدل ملے گا ؟
یہاں تو باتوں سے مسئلہ اور بڑھ رھا ھے
کہا گیا تھا کہ بات کرنے سے حل ملے گا
اسد منٹو
ایسا کیا کان میں بتاؤ گے
خود ہنسو گے ، مجھے رلاؤ گے
کیا بتاؤں کہ کیا ہوئے مرے دن
تم سنو گے تو چونک جاؤ گے
تم مجھے چھوڑ جاؤ گے لیکن
زندگی بھر دیے بجھاؤ گے
میرے کہنے پہ جا رھے ھو نا؟
میرے کہنے پہ ملنے آؤ گے ؟
بہنام احمد
صدائیں بیتے لمحوں کی
ھوا کے ساتھ چلتی ہیں
گھٹن بھی کم نہیں ھوتی
اداسی طاری رہتی ھے
جو بارش دل میں ھوتی ھے
ہمیشہ جاری رہتی ھے... !
ھاں نہیں ھوں مخلص
اب خوش
جائیے کوئی مخلص ڈھونڈھ لیجیے
جس وقت دکھائی دیتا ہے..
مجھے ہر اک موسم ہرجائی..
روتے ہیں لپٹ کر آپس میں..
تب میں اور میری تنہائی…
اے مِرے خواب! کہاں جائے گا؟
نصیر احمد ناصر
کون سی آنکھ ٹھکانہ ھے تِرا
کون سی نیند بہانہ ھے تِرا
کون سے دل میں اترنا ھے تجھے
کون سا زخم نشانہ ھے تِرا
کون سا جسم تِرا مرقد ھے
کون سا لمس خزانہ ھے تِرا
خواہشِ مرگ کے سناٹے میں
کون سا اسم ترانہ ھے تِرا
کس مداوے کی ھے ارداس تجھے
کون سا روگ پرانا ھے تِرا
کون سی سطر کہانی ھے تِری
کون سا باب فسانہ ھے تِرا
کون سی صبح تِری منطق ھے
کون سا علم شبانہ ھے تِرا
کون سی نسل تجھے دیکھے گی
کون سا عہد زمانہ ھے تِرا ؟
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain