تیرے حامی ہیں سو اٹھ کر بھی نہیں جا سکتے جانے کس وقت یہاں رائے شماری ہو جائے اُسکو اس واسطے دل سے نہ نکالا کہ کہیں خالی رکھنے سے مکان اور نہ بھاری ہو جائے
ایک یاد بڑی بیمار تھی کل کل ساری رات اس کے ماتھے پر برف سے ٹھنڈے چاند کی پٹی رکھ رکھ کر اک اک بوند دلاسا دے کر ازحد کوشش کی اس کو زندہ رکھنے کی پو پھٹنے سے پہلے لیکن آخری ہچکی لے کر وہ خاموش ہوئی!