جب بھی یہ دِل اداس ھوتا ھے، جانے کون آس پاس ھوتا ھے, ہونٹ چپ چاپ بولتے ھوں جب، سانس کچھ تیز تیز چلتی ھو, آنکهیں جب دے رھی ھوں آوازیں، ٹهنڈی آہوں میں سانس جلتی ھو, آنکھ میں تیرتی ہیں تصویریں، تیرا چہره، تیرا خیال لیے, آئینہ دیکهتا ھے جب مجھ کو، ایک معصوم سا سوال لیے کوئی وعده نہیں کیا لیکن، کیوں تیرا انتظار رہتا ھے بےوجہ جب قرار مل جائے، دل بڑا بیقرار رھتا ھے, جب بھی یہ دِل اداس ھوتا ھے, جانے کون آس پاس ھوتا ھے...
❤ جب کوئی پوچھتا ھے کیسی ھو؟ تو میں اک لمحے کو چپ سی ھوجاتی ھوں اور پھر مسکرا کر "الحمدللّٰہ" کہہ دیتی ھوں. لیکن پتا ھے میرا دل چاہتا ھے کہ میں بتاٶں کہ میں ٹھیک نہیں ھوں میں پچھلے بہت سے دنوں ہفتوں مہینوں یاں شاید سالوں سے سکون سے بالکل نہیں سو پائی میرا اب ہر وقت چیخیں مار مار کر رونے کو دل کرتا ھے لیکن میں رات ھونے کا انتظار کرتی ھوں تاکہ میرے یہ آنسو اور سسکیاں رات کی تاریکیوں میں چھپ جائیں اور واقعی یہی ھوتا ھے میں ہر رات کو یونہی بیٹھ کر اب گھنٹوں یوں ہی بلاوجہ بنا آواز کے روتی رہتی ھوں نہ کوئی شکوہ شکایت نہ ھی کسی سے کوئی گِلہ بس میرے آنسو ہیں جو رات کے پچھلے پہر بھی میرے ساتھ ھوتے ھیں مجھے سہارا دیتے ہیں ۔۔۔