Step towards positive thinking
اگر آپ کو کامیاب ہونے کی موٹی ویشن نہیں مل رہی تو چلیں ان تین باتوں میں سے کوئی ایک سوچ کے کامیاب ہو جائیں۔
پہلی، جو لوگ آپ کو ناکام دیکھنا چاہتے ہیں، انکے دل کے ارمان آنسو میں بہہ جائیں۔
دوسری، جو لوگ آپ کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں، ان کی امید بندھی رہے۔ آپ سے جُڑی ان کی آرزوئیں پوری ہو جائیں۔
تیسری، جو لوگ تھک کے گر چکے ہیں، ہمت ہار گئے ہیں، آپ کی کامیابی دیکھ کے ان کا ٹوٹا حوصلہ جُڑ جائے۔ آپ کی وجہ سے وہ ایک اور کوشش کرنے کو تیار ہو جائیں۔ آپ کی کامیابی کی داستان ان کے لئے آگے بڑھنے کی وجہ بن جائے۔
آپ کے پاس کامیاب ہونے کے لئے اس وقت ان تینوں میں سے کون سی وجہ کارگر ہوگی؟
Part 2
*1 ) Erotomania*
عشق و محبت میں اکثر انسان یہ تصور کرنے لگتے ہیں ان کا محبوب ان سے زیادہ محبت نہیں کرتا جبکہ انکی دیوانگی کی شدت اپنے محبوب سے بہت زیادہ ہے ۔ یہ شکوہ جذبات کی سیڑھیوں سے پروان چڑھتا ہے اور اکثر اہلِ الفت و محبت کو پریشانی و پژمردگی کے زندان میں قید رکھتا ہے۔ طرح طرح کے خیالات اسکی بے بسی و لاچاری اور طلبِ محبت کی شدت کو بڑھا کر اسکو احساسِ کمتری کے ایسے سمندر میں غرق کرتے ہیں کہ انسان چڑچڑاہٹ کا نہ صرف شکار ہوجاتا ہے بلکہ چڑچڑا پن اسکے مزاج کا مستقل جز بن جاتا ھے۔ یہ وہم اور گمان حقیقت سے لاتعلقی کے باوجود بھی انسان کو افسردگی کے دائرے میں محصور کردیتا اور انسانی مزاج اور سے منسلک اندازِ زندگی کسی قیامت سے کم نہیں ہوتے ۔ ہر روز یہ اوہام و گمان اس کو پریشان کرتے ہیں اور اسکی زندگی کو خاموشی سے اجیرن بنا دیتے ہیں
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain