Intro:
مجھے میری ناف سے نیچے دیکھنے والے۔۔۔۔
میری ناف کے پہلو میں
میری کوکھ بھی موجود ہے
جہاں تمھارے جیسی،
کيی کايناتوں کی
تجسیم کی گنجايش رکھ دی گيی ہے۔۔
اور اس سے ذرا اوپر مرا دل ہے۔۔!!
جہاں عمر بھر کی محبتوں کا
اتنا زیادہ بہی کھاتا لکھا جاتا ہے
کہ اب یہاں
عبادت گاہوں سے ذیادہ تقدس گونجتا ہے۔۔۔
اور یہیں کہیں قریب سے ہی
تمھاری پہلی غذا کی دھارايیں نکلتی ہیں۔۔
اور اس دل سے اوپر
میری زبان ہے جہاں
'الف' کے بے نقاط
اور 'ب' کے تمام نقاط کے
ذايقے دے دیيے گيے ہیں۔۔
اور اس دہن سے اوپر میری انکھ ہے،،
جو چشم اہو کے علاوہ
گمان و یقین کو
اپنی روشنی کی لگام سے باندھنا جانتی ہے۔۔
اور ان انکھوں سے اوپر ایک دماغ ہے،،
جس کے اعصابی ریشوں کے درمیان
شعور سے لاشعور تک کے
سارے توازن رکھے گيے ہیں۔۔
مجھے میری ناف سے نیچے دیکھنے والے،،
شايد اسی ليے میرے قدموں کے نیچے
جنتیں رکھ دی گيی ہیں _!!!
City:
No city
Star sign:
Not set
Gender:
Male
Married:
Yes
Age:
Not set
Joined:
2 years, 3 months ago