Intro:
میں ہمیشہ سے بہت ضدی اور لا پروا تھی. میرے ضدی پن اور لا پرواہ مزاج سے سب واقف تھے .. یہی وجہ تھی شاید مجھے ہمیشہ سب سے پیار ہی ملا سب میری پرواہ کرتے تھے.کیوں کہ میں جس کے ساتھ اچھی ہوتی تھی اس کے ساتھ دل سے مخلص رہتی تھی ..یہ ایک خوبی بھی تھی مجھ میں اور برايی بھی تھی ..کیوں کہ میں جس سے مخلص ہوتی تھی اس کے ليے شدت پسند بھی بن جاتی تھی ..یعنی جیسے وہ میرے ليے اہم ہے اسی طرح میرا بھی اس کے ليے اہم ہونا ضروری ہے.اور ایسا ہوتے ہوتے ایک وقت ایسا ایا .جب میں بالکل تنہا ہو گيی ..مجھے احساس ہو گیا ...کويی بھی مخلص نہیں ہوتا.
ہر کسی کی زندگی میں کيی رشتے ہوتے ہیں ...جن کے ساتھ نبھانا پڑتا ہے ..دل میں چاہے کتنی بھی بد گمانیاں ,نفرت , غصہ, ہو ان کے جتايے بغیر لوگوں کے بیچ رہنا ہوتا ہے ....
اور جب یہ حقیقت کھلی تو سمجھ ايی کہ میں تو یہ سب بھی نہیں کر سکتی ..میں کبھی بھی دوغلا پن نہیں کر سکی... دل میں غصہ ہوتا تو چپ چاپ الگ ہو جاتی. کہ اگلے کو بھی برا نہ لگے اور مجھے فرق بھی نہیں پڑتا تھا ان سب سے ....
یا یوں کہ لیں میرے دل میں بھی ان کی قدر باقی نہیں رہتی تھی .
City:
No city
Star sign:
Not set
Gender:
Female
Married:
Yes
Age:
Not set
Joined:
5 years, 3 months ago