Intro:
انے والے وقتوں میں مورخ لکھے گا...
اللہ سبحان وتعالی نے کرہ ارض پر جس مخلوق کو نايب بنا کر بھیجا اسی مخلوق نے سب سے زیادہ بے سکونی برپا کی...
جس بنی نوع انسان کو اللہ عزوجل نے دوسرے انسان کا خیر خواہ بنا کر بھیجا اسی نے سب سے زیادہ انسان کو نقصان پہنچایا...
تاریخ کے اوراق میں قلمبند کر دیا جايے گا کہ اک موم دل انسان کو پتھر کرنے والا بھی انسان تھا،
انسان کو محبت کے نام پر رسوا کرنے والا بھی انسان تھا،
کمزور انسان سے اس کا حق چھیننے والا بھی اک انسان ہی تھا،
انسان کو چوری، جھوٹ، قتل وغارت جیسی برايیوں پر ورغلانے والا بھی انسان تھا،
اک حساس شخص کے جذبات کو بے حسی میں بدلنے والا بھی انسان تھا...
نیز انسان نے لفظ اشرف المخلوقات کے مطلب کی گہرايی میں جانے کے بجايے اسے اک تمغے کے طور پر اپنے گلے میں لٹکا دیا.... ❤
Shared by : Ahmad Mughal
City:
Gilgit
Star sign:
Libra
Gender:
Male
Married:
Yes
Age:
24
Joined:
9 years, 2 months ago