Intro:
ایک عجیب سی لڑکی ہوں
جس کو رنگوں میں...
سب سے زیادہ سیاہ رنگ پسند ہے
ایک پاگل سی لڑکی ہوں
جو تتلی کی طرح خوبصورت....
مگر کسی کی دسترس میں نہ انے والی....
ایک نازک سی لڑکی ہوں
جو پھولوں کی دلدادہ ہے....
مگر اس کو توڑنے سے ڈرتی ہے...
ایک ضدی سی لڑکی ہوں
جو اپنی چھوٹی سے چھوٹی چیز کو...
اپنی ضد سمجھتی ہے.
ایک خود غرض سی لڑکی ہوں
جو اپنے دکھ اور تکلیف پر بھی....
کسی دوسرے کو حق نہیں دیتی ایک خوبصورت سی لڑکی ہوں
جو ہر شے میں صرف خوبصورتی کی....
کشش کو محسوس کرتی ہے
ایک مگن سی لڑکی ہوں
جو لوگوں سے بہت دوراپنی دنیا میں مصروف ہے....
ایک مضبوط سی لڑکی ہوں
جو پہاڑ جیسی مشکلات کو....
ہنس کر گزار دیتی ہے
ہاں میں ایسی ہی ہوں!
ایک خاموش سی لڑکی
City:
No city
Star sign:
Not set
Gender:
Female
Married:
No
Age:
20
Joined:
8 years, 2 months ago