Comments on post titled مجھے علم ہے تم تھک جاؤ گی
دن بھر کے گھریلو کاموں سے
مگر میں تمہیں شام میں
اپنے سینے کا تکیہ دوں گا
اپنی انگلیوں کے پوروں سے
تمہارے بالوں کو چھیڑ کر
محبت کی کہانی جیسی
لوری سناؤں گا
تمہیں بازوؤں میں سمیٹ کر
تمہاری تھکن کو لبوں سے چن کر
تمہارے ماتھے پر بوسہ دوں گا
اور جب تم سو جاؤ گی
تمہیں دیکھتے ہوئے سونے سے پہلے
تمہارے بالوں کو چہرے سے ہٹا کر
سرگوشی میں کہوں گا
شب بخیر سکون زندگی ! ⚫💔💔💔 (updated 5 months ago) | Damadam