Comments on post titled کیوں نہ پھِر سے اُس دور میں جایا جائے
مانگ کر آگ گھر کا چُولھا جلایا جائے
بیٹھ کر گلی میں کریں سب دِل کی باتیں
رَکھ کر مکئی کی روٹی پہ ساگ کھایا جائے
جب درختوں پہ چڑھ کے بیر کھاتے تھے
کوئی ویسا درخت پھِر گھر میں لگایا جائے
وہ تانگے کی سواری وہ گھوڑے کی ٹپ ٹپ
دھیمے سُروں میں پھِر کوئی ترانہ گایا جائے
مہمان آئیں گھر میں اور ہو گرمی کا موسم
شکر اور ستو کا شربت اُن کو پلایا جائے
شام ہو تو بچوں کو گھر بُلائیں آوازیں دے کر
ڈال کر مٹی کا تیل لالٹین کو جلایا جائے
کاش وہ سادہ لوح لوگ پلٹ آئیں واپس امیر
اور جدیدیت کا جنازہ دھُوم سے اُٹھایا جائے.
#village #villagelife #oldmemorieschallenge #villagefood #natural #poem #poetry (updated 1 month ago) | Damadam