"کوئی تُم سے پُوچھے ، کون ہوں میں! تُم کہہ دینا ، کوئی خاص نہیں اِک دوست ہے ، کچّا پکّا سا اِک جھوٹ ہے ، آدھا سچّا سا اِک خواب ، ادُھورا پُورا سا اِک پُھول ہے ، رُوکھا سُوکھا سا اِک سپنا ہے ، بِن سوچا سا اِک اپنا ہے ، اَن دیکھا سا اِک رِشتہ ہے ، انَجانا سا حقیقت میں ، افسانہ سا کُچھ پاگل سا ، دیوانہ سا بس اِک بہانا ، اچھّا سا جیون کا ، ایسا ساتھی ہے جو دُور ہو تو ، کُچھ پاس نہیں کوئی تُم سے پُوچھے ، کون ہوں میں! تُم کہہ دینا ، کوئی خاص نہیں!___" image uploaded on Dec. 11, 2023, 4:47 a.m. | Damadam
Damadam.pk
کوئی تُم سے پُوچھے ، کون ہوں میں!
تُم کہہ دینا ، کوئی خاص نہیں
اِک دوست ہے ، کچّا پکّا سا
اِک جھوٹ ہے ، آدھا سچّا سا
اِک خواب ، ادُھورا پُورا سا
اِک پُھول ہے ، رُوکھا سُوکھا سا
اِک سپنا ہے ، بِن سوچا سا
اِک اپنا ہے ، اَن دیکھا سا
اِک رِشتہ ہے ، انَجانا سا
حقیقت میں ، افسانہ سا
کُچھ پاگل سا ، دیوانہ سا
بس اِک بہانا ، اچھّا سا
جیون کا ، ایسا ساتھی ہے
جو دُور ہو تو ، کُچھ پاس نہیں
کوئی تُم سے پُوچھے ، کون ہوں میں!
تُم کہہ دینا ، کوئی خاص نہیں!___
H  : کوئی تُم سے پُوچھے ، کون ہوں میں! تُم کہہ دینا ، کوئی خاص نہیں اِک دوست ہے - 
More images by Hamari.Adhuri.Kahani: