Damadam.pk
جان دے کر تجھے جینے کی دعا دیتے ہیں
کتنا   انمول   وفاؤں   کا  صلہ  دیتے  ہیں
بامروت ہیں مرے شہر کے رہنے والے
لے کے بینائی مری، دیپ جلا دیتے ہیں
حاکمِ  وقت  سے  رکھتے  ہیں  عداوت  لیکن !
اُس کی ہر ہاں میں سبھی ہاں بھی ملا  دیتے ہیں
دن کو بے چین کیے رکھتی ہیں یادیں تیری
شب کو نیندوں سے تیرے خواب جگا دیتے ہیں
ایسے کرتے ہیں ادا فرض تری چاہت کا
ہم ترے بھولنے والوں کو بُھلا دیتے ہیں
اب تو روتے ہیں مری موت پہ دشمن میرے
وقت  کے  بعد  یہاں  لوگ  جزا  دیتے  ہیں
جان دے کر تجھے جینے کی دعا دیتے ہیں کتنا انمول وفاؤں کا صلہ دیتے
 Explore!JokesMemes & SatireRomantic PoetryLife AdviceIslamic QuotesSad PoetryAttitude PoetryPakistani CelebsMotivational QuotesHealth & BeautyTikTok StarsInteresting PostsIndian CelebsBeautiful NatureMehndi DesignBeautiful PeopleTurkish CelebsAttitude QuotesRomantic NovelsDamadam RoastingKnowledge TestTips for StudentsBeautiful StructuresDigital ArtHorror NovelsPaintingsRiddles & PuzzlesSuspense NovelsMath TestStreet Art

Trending images (page 1):