مجھ کو تسلیاں نہ دے رویا نہیں ہوں میں لالی ہے یہ جو آنکھ میں سویا نہیں ہوں میں ہونے کو مجھ سے کیا نہیں ہوتا مگر یہاں بیٹھا ہوں تیری بزم میں گویا نہیں ہوں میں عاطف جاوید عاطف
فضا ہے نور کی بارش سے سیم گوں اس وقت جہان مست پہ طاری ہے اک سکوں اس وقت نہ چھیڑ درد جدائی کی داستاں اے دل مجھے خبر نہیں میں کس کے پاس ہوں اس وقت اختر انصاری