سنا ہوگا کسی سے درد کی اک حد بھی ہوتی ہے
ملو ہم سے ، کہ ہم اس حد کے اکثر پار جاتے ہیں
درد دیتی ہے خاموشی تیری.
مار دیتا ہے تیرا بےخبر رہنا.
پڑھ کر جس پہ تم نے واہ کہہ دی
صاحب وہ میرا___درد تھا
نہ لفظوں کا لہو نکلتا ہے نہ کتابیں بول پاتی ہے۔
میرے درد کے دو گواہ تھے دونوں بے زباں نکلے۔
اس کی آواز سن لوں تو مل جاتا ہے سکون دل کو
دیکھو تو سہی میرے درد کا علاج کیسا ہے
یقین نہ آئے تو اک بار پوچھ کر دیکھو۔
جو ہنس رہا ہے وہ زخموں سے چور نکلے گا
یہ مت سوچنا کہ ہم غافل ہو گئے ہیں تیری یاد سے
بس تمہیں مصروف سمجھ کر زیادہ تنگ نہیں کرتے
درد اتنا کے ہر رگ میں ہے مہشر برپا
اور سکوں ایسا کے مر جانے کو جی چاہتا ہے
ہمیں آتی نہیں یہ پیار بھری شاعری
جس نے درد سننا ہو آ جائے محفل میں
میں مر جاؤں تجھے میری خبر نہ ملے.
تو ڈھونڈتا رہے اور تجھے میری قبر نہ ملے.
درد اٹهتا ہے تو تصور میں آجاتے ہیں وہ
خدا میرے درد کی عمر دراز کرے
مختصراتناکہ دوحرفوں سے بن جاتاھے دل
اورطویل اتناکہ اس میں دوجہاں کادردھے
بہت درد چھپے ہیں رات کے ہر پہلو میں
اچھا ہو کے کچھ دیر کے لیے نیند آجائے
دل تڑپ تڑپ کر تمہیں یاد کرتا ہے
محسوس کرتا ہے درد مگر بول نہیں سکتا
کتنی محبت ہے تم سے پر صفا ئی نہیں دینگے
سائے کی طر ح تیرے ساتھ رہیں گے پر دِ کھائی نہیں دینگے۔
میں جب جب تجھے دیکھوں باربار ہو تی ہے
لو گ کہتے ہیں محبت ایک با ر ہو تی ہے۔
اب وہ یاد بھی آئے تو چپ رہتے ہیں
کہ آنکھوں کو خبر ہوئی تو برس جائیں گی
مجھے بھی سکھادو بھول جانے کا ہنر
مجھ سے راتوں کو اٹھ اٹھ کر رویا نہیں جاتا
اک وہ ظالم جو دل میں رہ کر بھی میرا نہ بن سکا
اور دل وہ کافر جو مجھ میں رہ کر بھی اس کا ہو گیا
: سیاہ رات کے دامن میں چھپ کے روتے ہیں.
بہت سے خواب جنہیں روشنی نہیں ملتی. @H+R@
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain