بتاؤ کون کہتا ہے, محبت بس کہانی ہے محبت تو صحیفہ ہے, محبت آسمانی ہے محبت کو خدارا تم, کبھی بھی جھوٹ نہ سمجھو محبت معجزہ ہے__ معجزوں کی ترجمانی ہے محبت پھول کی خوشبو, محبت رنگ تتلی کا محبت پربتوں کی جھیل کا شفاف پانی ہے محبت اک ستارہ ہے, وفا کا استعارہ ہے محبت سیپ کا موتی, بحر کی بیکرانی ہے زمیں والے بتاؤ کس طرح سمجھیں محبت کو محبت تو زمیں پر آسمانوں کی نشانی ہے محبت روشنی ہے, رنگ ہے, خوشبو ہے , نغمہ ہے محبت اڑتا پنچھی ہے, محبت بہتا پانی ہے محبت ماؤں کا آنچل, محبت باپ کی شفقت محبت ہر جگہ, ہر پل, خدا کا نقش ثانی ہے محبت بہن کی الفت, محبت بھائی کی چاہت محبت کھیلتا بچہ ہے اور چڑھتی جوانی ہے
تصور سے تصوف تک تصوف کے تصور تک '' فقط اک تو '' کا عالم ہے جہاں سے دو جہانوں تک مکان سے لا مکانوں تک فقط اک '' ھو '' کا عالم ہے♥️✨ Have a blessed day!🔥
خط کے چھوٹے سے تراشے میں نہیں آئیں گے غم زیادہ ہیں لفافے میں نہیں آئیں گے ہم نہ مجنوں ہیں نہ فرہاد کے کچھ لگتے ہیں ہم کسی دشت تماشے میں نہیں آئیں گے مختصر وقت میں یہ بات نہیں ہو سکتی درد اتنے ہیں خلاصے میں نہیں آئیں گے اُس کی کچھ خیر خبر ہو تو بتاؤ یارو ہم کسی اور دلاسے میں نہیں آئیں گے جس طرح آپ نے بیمار سے رخصت لی ہے صاف لگتا ہے جنازے میں نہیں آئیں گے