القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 7
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
خَتَمَ اللّٰهُ عَلَىٰ قُلُوۡبِهِمۡ وَعَلٰى سَمۡعِهِمۡؕ وَعَلٰىٓ اَبۡصَارِهِمۡ غِشَاوَةٌ وَّلَهُمۡ عَذَابٌ عَظِيۡمٌ ۞
ترجمہ:
اللہ نے ان کے دلوں اور ان کے کانوں پر مہر لگا دی ہے اور ان کی آنکھوں پر پردہ پڑ گیا ہے وہ سخت سزا کے مستحق ہیں
القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 6
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا سَوَآءٌ عَلَيۡهِمۡ ءَاَنۡذَرۡتَهُمۡ اَمۡ لَمۡ تُنۡذِرۡهُمۡ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ ۞
ترجمہ:
جن لوگوں نے (اِن باتوں کو تسلیم کرنے سے) انکار کر دیا، اُن کے لیے یکساں ہے، خواہ تم انہیں خبردار کرو یا نہ کرو، بہرحال وہ ماننے والے نہیں ہیں
القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 5
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اُولٰٓئِكَ عَلٰى هُدًى مِّنۡ رَّبِّهِمۡ وَاُولٰٓئِكَ هُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ ۞
ترجمہ:
ایسے لوگ اپنے رب کی طرف سے راہ راست پر ہیں اور وہی فلاح پانے والے ہیں
القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 4
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَ الَّذِيْنَ يُؤْمِنُوْنَ بِمَآ اُنْزِلَ اِلَيْكَ وَمَآ اُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ ۚ وَبِالْاٰخِرَةِ ھُمْ يُوْقِنُوْنَ ۞
ترجمہ:
جو کتاب تم پر نازل کی گئی ہے (یعنی قرآن) اور جو کتابیں تم سے پہلے نازل کی گئی تھیں ان سب پر ایمان لاتے ہیں اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں
القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 3
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
الَّذِيْنَ يُؤْمِنُوْنَ بِالْغَيْبِ وَ يُـقِيْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنٰھُمْ يُنْفِقُوْنَ ۞
ترجمہ:
جو غیب پر ایمان لاتے ہیں، نماز قائم کرتے ہیں، جو رزق ہم نے اُن کو دیا ہے، اُس میں سے خرچ کرتے ہیں
القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 2
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
ذٰلِكَ الْكِتٰبُ لَا رَيْبَ ۛ فِيْهِ ۛ ھُدًى لِّلْمُتَّقِيْنَ ۞
ترجمہ:
یہ اللہ کی کتاب ہے، اس میں کوئی شک نہیں ہدایت ہے اُن پرہیز گار لوگوں کے لیے
القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 1
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
الٓمّٓۚ ۞
ترجمہ:
الف لام میم
القرآن - سورۃ نمبر 1 الفاتحة
آیت نمبر 7
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
صِرَاطَ الَّذِيۡنَ اَنۡعَمۡتَ عَلَيۡهِمۡ ۙ غَيۡرِ الۡمَغۡضُوۡبِ عَلَيۡهِمۡ وَلَا الضَّآلِّيۡنَ ۞
ترجمہ:
اُن لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا، جو معتوب نہیں ہوئے، جو بھٹکے ہوئے نہیں ہیں
القرآن - سورۃ نمبر 1 الفاتحة
آیت نمبر 6
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَـقِيْمَ ۞
ترجمہ:
ہمیں سیدھا راستہ دکھا
القرآن - سورۃ نمبر 1 الفاتحة
آیت نمبر 5
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَاِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ ۞
ترجمہ:
ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے مدد مانگتے ہیں
القرآن - سورۃ نمبر 1 الفاتحة
آیت نمبر 4
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
مٰلِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ ۞
ترجمہ:
روز جزا کا مالک ہے
القرآن - سورۃ نمبر 1 الفاتحة
آیت نمبر 3
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ۞
ترجمہ:
رحمان اور رحیم ہے
القرآن - سورۃ نمبر 1 الفاتحة
آیت نمبر 2
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ ۞
ترجمہ:
تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جو تمام کائنات کا رب ہے
القرآن - سورۃ نمبر 1 الفاتحة
آیت نمبر 1
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ۞
پانچ بڑی بیماریوں سے حفاظت
(تین مرتبہ)
سُبْحَانَ الله ِالْعَظِيْمِ وَبِحَمْدِهِ ، وَلَاحَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ
ترجمہ:پاک ہے اللہ کی ذات جو عظمت والی ہے اور اُسی کیلئے ساری تعریف ہے،اور گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیک کام کرنے کی قوّت صرف اللہ ہی جانب سے ہے۔
فائدہ: فجر کی نماز کے بعد تین مرتبہ یہ کلمات پڑھنے کی برکت سے اللہ تبارک و تعالیٰ پانچ بڑی بیماریوں یعنی جنون،جُذام،اندھا پن ، برص اور فالج سے حفاظت فرمادیتے ہیں۔(عمل الیوم و اللیلۃ لابن السنی:133 ، 134)
ایک لاکھ نیکیاں
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ تَوَاضَعَ كُلُّ شَيْءٍ لِعَظَمَتِهِ، وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ ذَلَّ كُلُّ شَيْءٍ لِعِزَّتِهِ، وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ أَخْضَعَ كُلُّ شَيْءٍ لِمُلْكِهِ
ترجمہ:تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں جس کی عظمت کے سامنے ہر چیز جھکی ہوئی ہے،اور تمام تعریفیں اللہ کیلئےہیں ہیں جس کی عزّت کے سامنے ہر چیز ذلیل ہے،اور تمام تعریفیں اللہ کیلئےہیں جس کی سلطنت کے سامنے ہر چیز عاجز ہے۔
فائدہ:حضرت اُمِّ سلمہ (رض) سے نبی کریم ﷺ کا یہ اِرشاد نقل فرماتی ہیں :جو شخص صبح کے وقت یہ دُعاء پڑھ لے اُس کیلئے ایک لاکھ نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور اگر اُس دن اُس کا اِنتقال ہوجائے تو اُس کی روح کو سبز پرندوں کی شکل دے کرجنّت میں چھوڑ دیا جائےگا جو جنّت میں جہاں چاہیں گے چَرتے پھریں گے۔(الدّعاء للطبرانی:325)
فَسُبْحَانَ اللهِ حِيْنَ تُمْسُوْنَ وَحِيْنَ تُصْبِحُونَ وَلَهُ الْحَمْدُ فِي السَّمٰوَاتِ وَالْأَرْضِ وَعَشِيًّا وَحِيْنَ تُظْهِرُونَ يُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَيُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَيُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَكَذٰلِكَ تُخْرَجُونَ“۔(سورۃ الرّوم:17 ،18 ،19)
ترجمہ:لہٰذا اللہ کی تسبیح بیان کرواُس وقت بھی جب تمہارے پاس شام آتی ہے اور اُس وقت بھی جب پر صبح طلوع ہوتی ہے اور اُسی کی حمد ہوتی ہے آسمانوں میں بھی اور زمین میں بھی اور سورج ڈھلنے کے وقت بھی(اُس کی تسبیح کرو) اور اُس وقت بھیجب تم ظہر کا وقت آتا ہے۔وہ جاندار کو بے جان سے نکال لاتا ہےاور بے جان کو جاندار سے نکال لاتا ہے اوہ وہ زمین کو اُس کے مردہ ہوجانےکے بعد زندگی بخشتا ہے اور اِسی تم کو (قبروں سے)نکال لیا جائےگا۔
اَللّٰهُمَّ رَبَّ السَّمٰوَاتِ السَّبْعِ وَمَا أَظَلَّتْ ، وَرَبَّ الْأَرْضِيْنَ وَمَا أَقَلَّتْ ، وَ رَبَّ الشَّيَاطِيْنِ وَمَا أَضَلَّتْ ، كُنْ لِّيْ جَارًا مِّنْ شَرِّ خَلْقِكَ كُلِّهِمْ جَمِيْعًا أَنْ يَّفْرُطَ عَلَيَّ أَحَدٌ مِّنْهُمْ أَوْ أَنْ يَّبْغِيَ ، عَزَّ جَارُكَ ، وَ جَلَّ ثَنَاؤُكَ ، وَ لَا إِلٰهَ غَيْرُكَ ، وَ لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ
ترجمہ:اے اللہ! اے ساتوں آسمانوں اُن تمام چیزوں کے پروردگار جن پر وہ آسمان سایہ فگن ہیں ،اور اے زمینوں اور اُن تمام چیزوں کے پروردگار جنہیں اُن زمینوں نے اُٹھایا ہوا ہے، اور اے شیطانوں اور اُن تمام چیزوں کے پروردگار جنہیں اُن شیاطین نے گمراہ کیا ہے،تو مجھے اپنی ساری کی ساری مخلوقات کے شر سے پناہ دیدے اِس بات سے کہ اُن میں سے کوئی مجھ پر زیادتی یا ظلم کرے ،تیری پناہ غ
جنت کا پروانہ
(تین مرتبہ)
اَللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ ، أَنْتَ رَبِّي ، وَ أَنَا عَبْدُكَ ، آمَنْتُ بِكَ مُخْلِصًا لَّكَ دِيْنِيْ، أَصْبَحْتُ عَلٰى عَهْدِكَ وَ وَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَتُوبُ إِلَيْكَ مِنْ شَرِّ عَمَلِي، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِذُنُوبِيْ الَّتِي لَا يَغْفِرُهَا إِلَّا أَنْتَ
ترجمہ:اے اللہ! تیرے لئے ہی ساری تعریفیں ہیں ،تیرے سوا کوئی معبود نہیں ،تو میرا ربّ اور میں تیرا بندہ ہوں،میں تجھ پر اپنے دین کو خالص کرتے ہوئے ایمان لایا ،میں نے اپنی اِستطاعت کے مطابق تیرے عہد اور وعدہ کے(پورا کرنے کے) ساتھ صبح کی ، میں تیری جانب رجوع کرتا ہوں اپنے عمل کے شر سے اور تجھ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتا ہوں، وہ تمام گناہ جو تیرے سوا کوئی معاف نہیں کرسکتا ۔
شیطان سے حفاظت
(تین مرتبہ)
أَعُوْذُ بِاللهِ السَّمِيْعِ العَلِيْمِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيْمِ
ترجمہ: میں شیطان مَردود سےاللہ تعالیٰ کی پناہ میں آتا ہوں جو سننے اور جاننے والا ہے ۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain