Damadam.pk
@Pari_786's posts | Damadam

@Pari_786's posts:

@Pari_786
 

شرک سے حفاظت
(تین مرتبہ)
اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوْذُ بِكَ أَنْ أُشْرِكَ بِكَ وَأَنَا أَعْلَمُ وَأَسْتَغْفِرُكَ لِمَا لَا أَعْلَمُ
ترجمہ: اے اللہ میں تیری پناہ میں آتا ہوں اِس سے کہ میں جانتے بوجھتے ہوئے تیرے ساتھ کسی کو شریک ٹہراؤں اور میں تجھ سے مغفرت چاہتاہوں اُس (شرک)سے جس کو میں نہیں جانتا۔
فائدہ:اِس اُمّت کے اندر چیونٹی کی آہٹ سے بھی زیادہ مخفی اور پوشیدہ شرک رکھا گیا ہے، اور اُس چھوٹے بڑے تمام طرح کے شرک سے بچنے کیلئے نبی کریم ﷺ نے مذکورہ کلمات تین مرتبہ روزانہ پڑھنے کی تلقین فرمائی ہے۔(مسند ابویعلیٰ موصلی:58)

@Pari_786
 

جادو اور سحر سے حفاظت
أَعُوذُ بِوَجْهِ اللهِ الْعَظِيْمِ الَّذِيْ لَيْسَ شَيْءٌ أَعْظَمَ مِنْهُ ، وَ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ الَّتِيْ لاَ يُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَّ لاَ فَاجِرٌ، وَ بِأَسْمَاءِ اللهِ الْحُسْنٰى كُلِّهَا مَا عَلِمْتُ مِنْهَا وَمَا لَمْ أَعْلَمْ، مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَ ذَرَأَ وَ بَرَأَ
ترجمہ:میں اللہ عظیم کی پناہ میں آتا ہوں جس سے کوئی چیز بڑی نہیں ، اور اُس کےتمام کلمات (یعنی اَسماء و صفات) کی پناہ میں آتا ہوں جن سے نہ کوئی نیک بچ سکتا ہے نہ بد، اور اللہ تعالیٰ کےتمام بہترین ناموں کی (پناہ میں آتا ہوں) جن کو میں جانتا ہوں اور جن کو میں نہیں جانتا، ہراُس چیزکےشرسےجس کو اللہ نے پیدا کیا ،پھیلایا اور وجود دیا۔

@Pari_786
 

خوف و گھبراہٹ سے حفاظت
أَعُوْذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ مِنْ غَضَبِهِ وَعِقَابِهِ وَشَرِّ عِبَادِهِ ، وَمِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِيْنِ وَ أَنْ يَّحْضُرُونِ
ترجمہ: میں اللہ تعالیٰ کے تمام کلمات (یعنی اَسماء و صفات) کی پناہ میں آتا ہوں اُس کے غضب وغصہ سےاوراس کے عذاب سے اور اس کےبندوں کے شرسے اورشیاطین کے وسوسوں سےاور اے میرے پروردگار میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس سےکہ وہ (شیطان) میرےپاس بھی آئیں۔

@Pari_786
 

نظرِ بد سے حفاظت
أَعُوْذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَّهَامَّةٍ، وَّمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَّامَّةٍ
ترجمہ:میں اللہ تعالیٰ کے تمام کلمات (یعنی اَسماء و صفات) کی پناہ میں آتا ہوں ہر شیطان اور ڈسنے والے جانور سے اور ہر ملامت کرنے والی آنکھ سے۔
فائدہ:مذکورہ کلمات نظرِ بد سے حفاظت کیلئے بہترین کلمات ہیں ،نبی کریم ﷺ حضرت حسن و حُسین (رض) کو مذکورہ کلمات کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کی پناہ میں دیتے تھے، اور فرماتے تھے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام بھی اپنے بیٹوں حضرت اسحاق اور حضرت اِسماعیل علیہ السلام کو اِنہی کلمات کے ذریعہ اللہ کی پناہ میں دیتے تھے۔(بخاری:3371)

@Pari_786
 

مغفرت کا پروانہ
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّيْ لَا أُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا ، وَأَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ
ترجمہ:تمام تعریفیں اللہ ہی کیلئے ہیں جو میرا پروردگار ہے،میں اُس کے ساتھ کسی بھی چیز کو شریک نہیں ٹہراتا، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔
فائدہ: مذکورہ کلمات صبح کے وقت میں پڑھنے والے کے بارے میں آپﷺنے اِرشاد فرمایا:”ظَلَّ يُغْفَرُ لَهُ ذُنُوبُهُ حَتَّى يُمْسِيَ“یعنی وہ شام ہونے تک دن بھر اِس حالت میں گزارتا ہے کہ اُس کی مغفرت کردی جاتی ہے ۔(طبرانی کبیر:635)

@Pari_786
 

بہترین رزق کی دعا
مَا شَاءَ اللهُ ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ ، أَشْهَدُ أَنَّ اللهَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ
ترجمہ: اللہ جو چاہے،گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیک کام کرنے کی قوّت صرف اللہ تعالیٰ ہی کی جانب سے ہے، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔
فائدہ: مذکورہ بالا کلمات صبح کے وقت پڑھنے والے کے بارے میں آپﷺ نے اِرشاد فرمایا:رُزِقَ خَيْرَ ذَلِكَ الْيَوْمِ، وَصُرِفَ عَنْهُ شَرُّهُ“
یعنی اُسے اُس دن کا بہترین رزق عطاء کیا جائے گا اور اُس دن کے شرکو اُس سے دور کردیا جائےگا ۔(ابن السنی:53)

@Pari_786
 

اللہ کی نعمتوں کی تکمیل
(تین مرتبہ)
اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَصْبَحْتُ مِنْكَ فِي نِعْمَةٍ وَّ عَافِيَةٍ وَّ سِتْرٍ ، فَأَتِمَّ عَلَيَّ نِعْمَتَكَ وَعَافِيَتَكَ وَسِتْرَكَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ
ترجمہ: اے اللہ ! میں نے تیری جانب سے نعمت،عافیت اورپردہ پوشی کی حالت میں صبح کی ، پس تو مجھ پر اپنی نعمت،عافیت اور پردہ پوشی کو دنیا و آخرت میں مکمل فرما۔
فائدہ: صبح کے وقت تین مرتبہ پڑھنے والے کے بارے میں آپ ﷺ نے اِرشاد فرمایا:”كَانَ حَقًّا عَلَى اللهِ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ يُتِمَّ عَلَيْهِ نِعْمَتَهُ“اللہ نے اپنے ذمّہ لازم کیا ہے کہ اُس کے اوپر اپنی نعمتیں مکمل فرمادیں گے۔(ابن سنی:55)

@Pari_786
 

گناہوں کی معافی کا پروانہ
اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَصْبَحْتُ أُشْهِدُكَ وَأُشْهِدُ حَمَلَةَ عَرْشِكَ وَ مَلَائِكَتَكَ وَ جَمِيعَ خَلْقِكَ ، أَنَّكَ أَنْتَ اللهُ لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ وَحْدَكَ لَا شَرِيْكَ لَكَ ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ
ترجمہ: اے اللہ میں نے صبح کی ،میں تجھے ،تیرے عرش کو اُٹھانے والے فرشتوں اورتمام فرشتوں کو اور تیری تمام مخلوقات کو اِس بات پر گواہ بناتا ہوں کہ بیشک تو ہی اللہ ہے ،تیرے سوا کوئی معبود نہیں ،تو اکیلا ہے،تیرا کوئی شریک نہیں ، اور (اِس بات پر گواہ بناتا ہوں کہ )حضرت محمّدﷺتیرے بندے اور تیرے رسُول ہیں

@Pari_786
 

سب سے افضل عمل
(سو مرتبہ)
سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ
اللہ پاک ہے اور اسی کی تعریف ہے۔
محمد بن عبدالملک اموی عبدالعزیز بن مختار سہیل بن سمی ابوصالح حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا جو آدمی صبح و شام سو مرتبہ (یہ دعا) پڑھتا ہے قیامت کے دن کوئی اس سے زیادہ افضل عمل نہیں لاسکتا سوائے اس کے جس نے اس کے برابر یا اس سے زیادہ پڑھا ہو۔ (صحیح مسلم 6843)

@Pari_786
 

ہر قسم کے نقصان سے حفاظت
أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ
ترجمہ:میں اللہ تعالیٰ کے تمام کلمات (یعنی اَسماء و صفات) کی پناہ میں آتا ہوں اُس کی پیدا کردہ تمام چیزوں کے شر سے۔
فائدہ:اِن کلمات کے پڑھنے والے کوکوئی مُوذی چیز نہیں کاٹے گی۔(ترمذی:3604)
نبی کریم ﷺکے پاس ایک شخص کو لایا گیا گیا جسے بچھو نے کاٹ لیا تھا ،آپ ﷺنے فرمایا اگر یہ مذکورہ کلمات پڑھ لیتا تو اِسے بچھو نقصان نہیں پہنچاتا ۔(ابوداؤد:3899)
حدیث کے راوی حضرت سہیل بن صالح (رض) فرماتے ہیں کہ ہمارے گھر والوں نے یہ کلمات سیکھ لیے تھے اور روزانہ پڑھتے تھے،ایک دفعہ گھر میں کسی باندی کو بچھو نے ڈس لیا تو اِن کلمات کی برکت سے اُسے کوئی تکلیف تک نہیں ہوئی ۔(ترمذی:3604)

@Pari_786
 

اللہ کی نعمتوں کا شکر
اَللّٰهُمَّ مَا أَصْبَحَ بِيْ مِنْ نِّعْمَةٍ أَوْ بِأَحَدٍ مِّنْ خَلْقِكَ فَمِنْكَ وَحْدَكَ ، لَا شَرِيْكَ لَكَ ، فَلَكَ الْحَمْدُ وَلَكَ الشُّكْرُ
ترجمہ: اے اللہ! جو بھی نعمت میرے پاس یا تیری مخلوق میں سے کسی کے پاس بھی صبح کے وقت موجود ہے تو وہ صرف تنہا تیری ہی جانب سے ہے،(اُن میں)، تیرا کوئی شریک نہیں،پس تیرے لئے ہی ساری تعریف اور شکر ہے۔
فائدہ:جس نے مذکورہ کلمات صبح اور شام پڑھ لیے تو اُس کی جانب سے اُس دن اوراُس رات کا شکر اداء ہوجائے گا۔(شعب الایمان:4059)(ابوداؤد:5073)

@Pari_786
 

جہنم سے آزادی کا پروانہ
(سات مرتبہ)
اَللّٰهُمَّ أَجِرْنِيْ مِنَ النَّارِ
ترجمہ:اے اللہ مجھے آگ(جہنم )سے پناہ عطاء فرما۔
فائدہ: فجر اور مغرب کی نماز کے بعد سات مرتبہ اِن کلمات کا کہنے والا اُس دن اگر مرجائے تو جہنم سے بری ہوجائےگا ۔(ابواداؤد:5079)

@Pari_786
 

ہر قسم کے نقصان سے حفاظت
أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ
ترجمہ:میں اللہ تعالیٰ کے تمام کلمات (یعنی اَسماء و صفات) کی پناہ میں آتا ہوں اُس کی پیدا کردہ تمام چیزوں کے شر سے۔
فائدہ:اِن کلمات کے پڑھنے والے کوکوئی مُوذی چیز نہیں کاٹے گی۔(ترمذی:3604)
نبی کریم ﷺکے پاس ایک شخص کو لایا گیا گیا جسے بچھو نے کاٹ لیا تھا ،آپ ﷺنے فرمایا اگر یہ مذکورہ کلمات پڑھ لیتا تو اِسے بچھو نقصان نہیں پہنچاتا ۔(ابوداؤد:3899)

@Pari_786
 

تمام احوال کی اصلاح
يَا حَيُّ يَا قَيُّوْمُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيْثُ، أَصْلِحْ لِيْ شَأْنِي كُلَّهُ، وَلَا تَكِلْنِي إِلىٰ نَفْسِيْ طَرَفَةَ عَيْنٍ
ترجمہ: اے وہ ذات جو سدا زندہ ہے اور ساری کائنات سنبھالے ہوئے ہے!میں تیری رحمت ہی سے فریاد طلب کرتا ہوں ،میرے تمام اَحوال کی اِصلاح فرما اور ایک پلک جھپکنے کے برابر بھی مجھے میرےنفس کے حوالہ نہ فرما۔

@Pari_786
 

بدنی عافیت کی دعا اور کفروفقر سے حفاظت
(تین مرتبہ)
اَللّٰهُمَّ عَافِنِيْ فِي بَدَنِيْ، اَللّٰهُمَّ عَافِنِيْ فِي سَمْعِيْ، اَللّٰهُمَّ عَافِنِيْ فِي بَصَرِيْ، لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْكُفْرِ وَالْفَقْرِ، اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوْذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ
ترجمہ:اے اللہ !میرے جسم میں عافیت نصیب فرما۔اے اللہ !میرےکانوں میں عافیت نصیب فرما۔اے اللہ !میری آنکھ میں عافیت نصیب فرما۔تیرے سوا کوئی معبود نہیں ۔اے اللہ! کفر میں مبتلاء ہونے اور فقر کا شکار ہونے سےمیں تیری پناہ چاہتا ہوں، اے اللہ! میں قبر کے عذاب سے تیری پناہ چاہتا ہوں،تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔

@Pari_786
 

اللہ کی رضا اور جنت کا پروانہ
(تین مرتبہ)
رَضِيْتُ بِاللهِ رَبًّا وَّ بِالْإِسْلَامِ دِيْنًا وَّ بِمُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَبِيًّا
ترجمہ: میں اللہ کے پروردگار ہونے پر ،اِسلام کے دین ہونے پر اور حضرت محمد ﷺ کے نبی ہونے پر راضی ہوں۔

@Pari_786
 

نفس اور شیطان کے شر سے پناہ
اَللّٰهُمَّ فَاطِرَ السَّمٰوَاتِ وَالْأَرْضِ، عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ، رَبَّ كُلِّ شَيْءٍ وَّمَلِيْكَهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ، أَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِي، وَشَرِّ الشَّيْطَانِ وَشِرْكِهِ
ترجمہ:اے اللہ!اے آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والے،غیب و حاضر کی تمام باتوں کو جاننے والے،ہر چیز کےپروردگار اور مالک! میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں ،میں تیری پناہ میں آتا ہوں اپنے نفس کے شر سے اور شیطان کے شر اور اُس کے شرک(میں مبتلاء کرنے)سے۔

@Pari_786
 

نافع علم، پاکیزہ رزق اور مقبول عمل کی دعا
اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُك عِلْمًا نَّافِعًا وَّرِزْقًا طَيِّبًا وَّعَمَلًا مُّتَقَبَّلًا
ترجمہ:اے اللہ!میں تجھ سے نفع دینے والا علم،پاکیزہ رزق اور قبول ہونے والے عمل کا سوال کرتا ہوں۔

@Pari_786
 

اخلاص اور دینِ فطرت پر استقامت
أَصْبَحْنَا عَلىٰ فِطْرَةِ الْإِسْلَامِ وَكَلِمَةِ الْإِخْلَاصِ، وَعَلىٰ دِيْنِ نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَعَلىٰ مِلَّةِ أَبِيْنَا إِبْرَاهِيْمَ حَنِيْفًا مُّسْلِمًا، وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ
ترجمہ:ہم نے اِسلام کی فطرت اور اِخلاص کے کلمہ پر اور اپنے نبی حضرت محمّدﷺ کے دین پر اور اپنے والد حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ملّت پر صبح کی جو سیدھے سادے مسلمان تھے اور وہ کبھی شرک کرنے والوں میں نہ تھے۔

@Pari_786
 

اللہ تعالیٰ کی معیت
اَللّٰهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا وَبِكَ أَمْسَيْنَا وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوتُ وَإِلَيْكَ الْمَصِيْرُ
ترجمہ:اے اللہ ! تیرے نام ہی سے ہم نے صبح کی اور تیرے ہی نام سے ہم نے شام کی ،تیرے ہی نام سے ہم جیتے ہیں اور تیرے ہی نام سے ہم مرتے ہیں اور تیری ہی جانب ہمیں لوٹ کر آنا ہے۔
فائدہ:نبی کریم ﷺ صبح کو یہ دعاء پڑھا کرتے تھے۔(ترمذی:3391)