*انسانی تعلقات نعمت اور رحمت ہوتے ہیں۔وہ خونی تعلق ہوں یا دل کے تعلق۔کوئی انسان کتنا ہی اکیلا کیوں نہ ہو، اس کے پاس کوئی ایک قریبی رشتہ ضرور موجود ہوتا ہے۔والدین ، بہن بھائی، دوست، استاد، راہنما وغیرہ۔ ضروری نہیں کہ ہر محبت میں تاج محل ہی تعمیر کیا جائے ۔ ایک دوسرے کا احساس کر لینا تاج محل بنا لینے سے بڑھ کر ہوتا ہے۔ پیسے سے سب کچھ خریدا جا سکتا ہو گا، لیکن دل صرف محبت سے خریدے جا تے ہیں۔ محبت احساس کی، قدر کی، رحم دلی اور مفاہمت کی*