دوسروں کی چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال رکھنے سے بڑی بڑی محبتیں جنم لیتی ہیں۔
اپنے بہترین وقت کو نماز میں وقف کرو کیونکہ
تمہارے سب کام نماز کے بعد قبول ہونگے۔
صورت اور سیرت میں سب سے بڑا فرق یہ ہے کہ
صورت دھوکہ دیتی ہے اور
سیرت پہچان کرواتی ہے۔
ڈھونڈنے پر وہی لوگ ملتے ہیں جو کھو گئے ہوں۔
وہ نہیں جو بدل گئے ہوں۔
دنیا نفیس عمدہ اور با کمال لوگوں سے بھری پڑی ہے۔
اگر کسی کو تلاش کرنے میں ناکام رہو تو خود با کمال ہو جاوْ۔
کوئی سخت دل کے ساتھ پیدا نہیں ہوتا۔
یہ دنیا والے نرمی چھین لیتے ہیں۔
وہ محبت کو میری روح سے نچوڑ کر لے گیا
چھوڑ گیا مجھے عشق کی گلیوں میں دیوانہ کر کے
روشنی کے رستے میں خود رکاوٹیں بن کر لوگ کہتے پھرتے ہیں
ہر طرف اندھیرا ہے۔
پاک ہے وہ پروردگار جو برداشت سے زیادہ دکھ نہیں دیتا
مگر اوقات سے زیادہ خوشی ضرور دیتا ہے۔
مفت کی محبت صرف اپنی ماں سے ملتی ہے۔
اس کے علاوہ ہر رشتے کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔
جب رشتے کمزور پڑجائیں
تو انسان کو ہر بات طعنہ
اور ہر نصیحت طنز
لگنے لگتی ہے۔
دعا ایک ایسا عمل ہے جو تقدیر کو بھی بدل دیتا ہے۔
ہمیشہ سمجھوتا کرنا سیکھوکیونکہ تھوڑا سا جھک جانا کسی رشتے کے ٹوٹ جانے سے بہتر ہے۔
چیزیں وقتی ہوتی ہیں ٹوٹ جاتی ہیں۔
رویئے دائمی ہوتے ہیں۔
صدیوں تک اپنا اثر چھوڑ جاتے ہیں۔
صبر ایسی سواری ہے جو اپنے سوار کو گرنے نہیں دیتی۔
نہ کسی کے قدموں میں اور نہ کسی کے نظروں سے۔
میرے ٹوٹے حوصلے کے پر نکلتے دیکھ کر
اس نے دیواروں کو اپنی اور اونچا کر دیا
جب اپنے ہی شامل ہو دشمنوں کے چال میں
تو شیر بھی پس جاتا ہے کتوں کے جال میں
ملاوٹ کا دور ہے صاحب
ہاں میں ہاں ملا دیا کرو
عیاری اور مکاری اس چھوٹے کمبل کی مانند ہے جس سے سر چھپاؤ تو پیر ننگے ہو جاتے ہیں۔
انسان کتنا بھی بڑا ہو جائے
اپنی پسند کے لوگوں کے لیے جذبات بچوں جیسے ہی رکھتا ہے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain