اے میرے مہربان رب! ہمارے دلوں کو اپنی محبت سے بھر دے، ہمارے راستے کو ہدایت سے منور کر دے، اور ہمیں ہمیشہ خیر اور بھلائی کی طرف لے جا۔
یا اللہ! ہمارے دوستوں کے نصیب خوبصورت بنا، ان کے چہروں پر ہنسی، دلوں میں سکون، اور زندگی میں برکت عطا فرما۔
انہیں ہر دکھ، ہر پریشانی، اور ہر بری نظر سے محفوظ رکھ، اور ہمیشہ اپنی رحمت کے سائے میں رکھ۔
ہمیں سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا کر، گمراہی سے بچا، اور ہمارے ایمان کو مضبوط بنا۔
یا رب! ہمیں ایسا بنا دے کہ ہم دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کریں، نیکی کے سفیر بنیں، اور تیرے پسندیدہ بندوں میں شامل ہو جائیں۔
آمین یا رب العالمین
Say 💫 Welcome
To Ramzan Kareen ✨
According to newa and halaat
Its expected ky 1st Roza 2 March ko hoga... 🥳