بہت کٹھن تھا مگر آسرا کیا میں نے بچھڑ کے جینے کا جو فیصلہ کیا میں نے وہ شخص مجھ سے بڑا بدگمان رہتا تھا خُدائے کُن سے جبھی رابطہ کیا میں نے اے آسماں کو زمیں سے ملانے والے سُن تمہارے حکم سے دِل عشقیہ کیا میں نے وہ جس سے دوری مٹانے میں ایک عمر لگی نہ پُوچھ کس طرح پھر فاصلہ کیا میں نے پھر ایک روز اُسے دل سے بھی نکال دیا دھڑکتے ملک کو دیوالیہ کیا میں نے مالا راجپوت
خود کو لوگوں کے ترازو میں نہیں تولتی میں میری مرضی نہیں ہوتی تو نہیں بولتی میں میرا احسان سمجھ ، جانے دیا ہے تجھ کو... ورنہ یہ عشق تو رگ رگ میں تری گھولتی میں ✨️🖤