یہ بارش خوبصورت ہے ایک عرصے بعد میری روح میں سیراب ہونے کی تمنا جاگ اٹھی ہے مگر بادل کے رستے میں بہت سے پیڑ آتے ہیں میں پل بھر کے لیے شاداب ہوں اور اپنی باقی عمر پھر صحرا میں کاٹوں؟ میں اپنی پیاس پر راضی رہوں گا مرے آنسو مرے دل کی کفالت کے لیے کافی رہیں گے Ashi
خدا جو خود محبت ہے وہ کتنی دیردیکھے گا تڑپتااپنے مظہر کو نہیں ویران رکھےگا وہ بازارومساجد کو خدا کورحم آناہے خدا کورحم آئے گا فقط تم حوصلہ رکھنا زرا سا فاصلہ رکھنا جھکا کے سرکو سجدے میں خدا سے رابطہ رکھنا محبت جوش مارے گی بلائیں بھاگ جائیں گی بہاریں لوٹ آئیں گی ان شاءاللہ