-" مانگنے کا حق اس نے تمہیں دیا ہے جب اس نے سورہ آل عمران میں فرما دیا ہے کہ دعا پہاڑوں کو بھی انکی جگہ سے سرکا سکتی ہے تو قبولیت کا شک تو بنتا ہی نہیں، اللہ نے مقدر لکھنے کا اختیار تمہیں دیا ہے کہ چاہو تو دعا کا تسلسل بڑھا لو اور چاہو تو مایوس بیٹھ جاؤ، چاہو تو سجدوں کو طویل کردو_" 😊❤️🌈 Ashi Malik
کبھی بھی فرط جذبات میں آ کر اپنے رب سے یہ نا کہا کریں کے تو مجھے بس یہ ایک چیز دے دے۔۔۔اس کے بعد میں تُجھ سے کچھ نہیں مانگوں گی۔۔۔۔۔کیونکہ اکثر آپ کی کہی یہی بات۔۔۔۔آئندہ آنے والی زندگی میں پڑنے والی مشکل میں۔۔۔آپ کے لبوں پر دعا کے لفظ کا کفل لگا دیتی ہے۔۔۔۔۔آپ رب کی رحمتوں کی گن کر مت مانگا کرے۔۔۔۔اُسے بے حساب مانگا کریں۔۔۔۔یہ مت کہا کریں کے آئندہ کچھ بھی نہیں مانگوں گی۔۔۔۔یہ کہا کریں۔۔۔میرے رب میں ہر بار تُجھ سے مانگوں گی آج بھی مانگتی ہوں۔۔۔۔۔تُو دینے والا ہے۔۔ ۔مجھے یقین کامل ہے تو میرے لیۓ بہتر کرے گا۔۔ تو مجھے بے حساب دے گا۔۔۔۔😊🥀 مجھے معلوم ہے میرے رب کو بھی نہیں پسند کہ۔۔۔اُس کا بندہ سجدہ زیر ہو ہاتھ پھیلائے اور وہ ٹھکرا دے الفاظ کو۔۔۔۔وہ سنتا ہے۔۔۔۔بس فرق اتنا ہے۔۔۔۔وہ جانتا ہے آپ کے لیۓ کیا خیر ہے کیا شر ہے۔۔۔۔❤️🥀
💚 اللّٰـہ کریـم کی تقسیم پہ کھبی بھی شک نہیں کرنا چاہیے، کوئی سوال نہیں اٹھانا چاہیے کیونکہ وہ تو ہمیں وہاں سے بھی عطاء کردیتا ہے، جہاں کوئی امکان نہیں ہوتا، نہ ہمیں گمان ہوتا ہے ♥ 💛