رنگین باتیں کر کے لوگ
زندگی سیاہ کر دیتے ہیں
🖤
اپنے ماضی کے تصور سے حراساں ہوں میں
اپنے گزرے ہوئے ایام سے نفرت ھے مجھے
🖤
ہر آرزو فریب ہے ، ہر جستجو سراب
مچلے جو دل بہت اُسے سمجھا دیا کرو
-
اندر کی ٹوٹ پھوٹ میں ٹوٹے ہیں لفظ بھی
دورانِ گفتگو یوں اٹکتی نہیں تھی میں
مُڑے مُڑے سے ہیں کتابِ حیات کے صفحات
یہ کون ہے۔۔۔؟ جو مُجھے میرے بعد پڑھتا ہے
وہ کہیں اور زیرِ لب ٹھہرا
ہم کسی اور داستاں میں ھیں
🙃
مجھے ہنسنا پڑا آخر
انہی باتوں پہ
جن پر میں بہت ناراض تھی اس سے
یہ اک طرفہ محبت
یوں بھی اتنا درد دیتی ہے
کہ اس میں بیچ کا رستہ
کبھی ممکن نہیں ہوتا
وہی جھکتا ہے
جس کو دوسرا درکار ہوتا ہے
حرفِ رنجش پہ کوئی بات بھی ہو سکتی ہے
عین مُمکن ہے، مُلاقات بھی ہو سکتی ہے
زندگی پُھول ہے، خوشبو ہے، مگر یاد رہے!
زندگی، گردشِ حالات بھی ہو سکتی ہے
ہم نے یہ سوچ کے رکھّا ہے قدم گُلشن میں !
لالہ و گُل میں تِری ذات بھی ہوسکتی ہے
چال چلتے ہُوئے، شطرنج کی بازی کے اُصول !
بُھول جاؤ گے، تو پھر مات بھی ہوسکتی ہے
ایک تو چھت کے بِنا گھر ہے ہمارا مُحسؔن
اُس پہ یہ خوف ، کہ برسات بھی ہو سکتی ہے!
محسن نقوی
-
یہ یادیں کسی دل و جانم کے
چلے جانے کے بعد آتی ہیں....
میری زندگی تو فراق ہے، وہ ازل سے دل میں مکیں سہی
وہ نگاہِ شوق سے دور ہیں، رگِ جاں سے لاکھ قریب سہی
ہمیں جان دینی ہے ایک دن، وہ کسی طرح ہو کہیں سہی
ہمیں آپ کھینچئے وار پر،جو نہیں کوئی تو ہمیں سہی
سرِطور سرِحشر ہو، ہمیں انتظار قبول ہے
وہ کبھی ملیں وہ کہیں ملیں وہ کبھی سہی وہ کہیں سہی
❤❤
کوئی چیخ پڑتا ہے درد سے
تو کوئی چپ سا ہو جاتا ہے
دِلِ گمشدہ! کبھی مِل ذرا
مجھے وقت دے، مری بات سُن
مری حالتوں کو تو دیکھ لے
مجھے اپنا حال بتا کبھی
کبھی پاس آ! کبھی مِل سہی
مرا حال پوچھ! بتا مجھے
مرے کس گناہ کی سزا ہے یہ؟
تُو جنون ساز بھی خود بنا
مری وجہِ عشق یقیں ترا
مِلا یار بھی تو، ترے سبب
وہ گیا تو ، تُو بھی چلا گیا؟
دِلِ گمشدہ؟ یہ وفا ہے کیا؟
اِسے کِس ادا میں لکھوں بتا؟
اِسے قسمتوں کا ثمر لکھوں؟
یا لکھوں میں اِس کو دغا، سزا؟
دِلِ گمشدہ ! دِلِ گمشدہ
🖤🥀
-
تم سے شکوہ نہیں رویے کا
تم سے امید بے تحاشہ تھی
🖤
-
جس کی "آنکھیں" فقط محبت کے نام پہ بھیگ جایا کرتی تھیں، سننے میں آیا ہے۔
اب اکثر وہ
لفظ "محبت" پر قہقہ لگاتی ہے۔
🖤🥀
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain