جس کو میرا پیار تماشا لگتا ھے آج وہ میری خاطر کتنا رویا ھے میری روح کی گہرائی میں رھتا ھے جب سے ان آنکھوں نے اس کو دیکھا ھے جس کے ھاتھ میں بے رحمی کے پتھر ھیں دل کے شیش محل میں چھپ کے بیٹھا ھے سندر پھول کے سائے میں اب بیٹھی ھوں کتنا گہرا یہ خوشبو کا سایا ھے کس کس کو بتلاؤں، مجھ کو چھوڑ گیا اپنے پیار کا سارے شہر میں چرچا ھے