Damadam.pk
Aashiyaana's posts | Damadam

Aashiyaana's posts:

Aashiyaana
 

میں سمجھنے سے قاصر ہوں کہ آخر یہاں ہر دوسرا انسان خود کو باقی سب کی عزت کا مالک اور خدا کیوں سمجھنے لگتا ہے؟ کسی کی ماں بہن کو گالیاں دے کر۔ کسی لڑکی کی پوسٹ پر غلیظ کمنٹس کر کے یا پھر کسی کے بارے میں گھٹیا پوسٹس کرنے سے آپ لوگ کون سی طاقت ثابت کرنا چاہتے ہیں اپنی؟ ایسی کونسی اگ ہے یہ ان باکس اور کھلے عام سیکسٹنگ کی دعوت دینے والوں میں جو اتنی بھڑکی ہوئی ہے؟ اور اتنے ہی بے تاب ہو تم لوگ تو تمہارے گھر کی عورتیں کیسے محفوظ رہ لیتی ہیں تم سے؟ اور دوسروں کو رسوا کرنے والوں کے لئے یہی بہت ہے کہ وہ اپنی زبان کی تیزی سے کسی کی عزت نہیں میلی کر سکتے۔ اور الفاظ ہمیشہ قرض ہوتے ہیں۔ یہ ایک دن لوٹ ہی آتے ہیں۔

Aashiyaana
 

اگر تم لوگ اپنی مردانگی ثابت کرنے کا اتنا ہی شوق رکھتے ہو تو جا کر عملی زندگی میں طاقت کی زور آزمائی کرو۔ یوں عورتوں کی طرح گالیوں کی مقابلہ بازی سے مردانگی ثابت نہیں ہوتی۔

Aashiyaana
 

why does I always lost you
from just a distance of few steps
don't you want to see me too?
or am I not worthy of a meeting, or a dream?

Aashiyaana
 

I am struggling to comprehend how to live among people with eyes that don't water, hearts that don't flinch,and voices that remain silent..

Aashiyaana
 

اور اگر تم میں تھوڑی سی بھی خودشناسائی ہو تو تم جان پاؤ گے ایک دن کہ تم تو نہ تھے کچھ بھی مگر ایک بجتا ہوا خالی برتن۔ ایک نہ برسنے والا کھوکھلا بادل۔ ایک بنجر میدان۔

Aashiyaana
 

I was lost in dense deep woods
and it was all dark there
I tried to find my way out
and then I saw a path to light
I ran to it with all my might
and I was just about to step on it
but in a blink of an eye
he attacked me
the green eyed monster
I got affected by
the green eyed monster.
💚

Aashiyaana
 

الله معاف کر دیتا ہے۔ لوگ نہیں کرتے۔ وہ آپ کی غلطیوں کو نہیں بھولتے۔
تو ہم بھولتے ہیں؟ ہم بھی معاف نہیں کرتے دوسروں کو۔ ہم بھی ان کی تلخ باتیں ازبر کئے رکھتے ہیں۔ پھر جب وہ بھی ہمارے ساتھ وہی کرتے ہیں جو ہم انکے یا کسی اور کے ساتھ کر رہے ہیں تو ان کا رویہ اتنا تکلیف دہ کیوں لگتا ہے؟ اپنا آپ مظلوم کیوں لگتا ہے؟

Aashiyaana
 

Him from
ماہر فرید اپنی محبوب چیزوں سے دستبردار نہیں ہوا کرتا۔
to
پھر میں نے تمھیں چھوڑ دیا۔ اور جسے چھوڑ دیا اسے چھوڑ دیا۔

Aashiyaana
 
Aashiyaana
 

Blood continues to stream from her wounds, painting her body in red. An angel of death is what she is, kneeling above me with blood on her hands that will never wash away.

Aashiyaana
 

I've been so mad at the world since you passed away..

Aashiyaana
 

وہ رحم جس کی توقع ہم دوسروں سے کرتے ہیں وہ دراصل ہمیں خود خود پر کرنا تھا۔ ہم سے بہتر کوئی ہماری شیطانیت کو نہیں جانتا۔ اس کے لئے ہمیں خود کو معاف کرنا تھا۔ ہم سے بہتر کوئی ہمارے زخموں سے نہیں واقف ان پہ ہمیں شفقت سے مرحم لگانا تھا۔ اپنے اندر کے سہمے ہوئے مجھے کو آگے بڑھ کر خود گلے لگا لیں ورنہ کسی دوسرے کی مسیحائی کے انتظار میں وہ ساری عمر آپ کے وجود کے اندر سسکتا رہے گا۔

Aashiyaana
 

نفرت اور بغض بڑے حقیقی جذبات ہیں۔ کرہ ارض پہ کوئی ایسا انسان بھی ہے جو یہ کہہ سکے کہ وہ کبھی ان احساسات سے نہیں گزرا؟جس کے دل میں کبھی کسی کی نفرت نے اسے قتل کرنے کی خواہش نہ پیدا کی کو؟ جس نے خود کو کبھی حسد کی آگ سے نہ جھلسا ہو؟

Aashiyaana
 

کتنا اچھا ہوتا جو اگر ہم یہ دنیا کی دھکم پیل کو چھوڑ کر کسی خاموش جنگل میں جا کر بصیرا کر سکتے۔ لیکن یہ غیر حقیقی ہے۔ بنا مقصد کے کوئی جی سکتا ہے؟ تب تو وہ سکون ہی ہمیں پاگل کر دیتا۔

Aashiyaana
 
Aashiyaana
 
Aashiyaana
 

تم میرے سامنے مجسم مجسمہ آزادی ہو۔

Aashiyaana
 

بیڑیاں صرف پاؤں میں نہیں سوچوں پہ بھی ہوتی ہیں۔ اور لوگوں کا پسندیدہ مشغلہ ہے کسی کے پر کاٹ کر اسے زمین پر بے بسی سے پھڑپھڑاتا دیکھنا۔

Aashiyaana
 

ایسے اقدار کو آگ لگا دو جو تمہاری تخلیقی صلاحیت اور سوچ کو مقفل کر دے۔

Aashiyaana
 

عشق کرتے ہو تو آلودہ شکوہ کیوں ہو؟
شہد کے لہجے میں تلخی نہیں آیا کرتی