Damadam.pk
Aatish1998's posts | Damadam

Aatish1998's posts:

اگر تو چاہے تو یہ بوجھ بٹ بھی سکتا ہے
سفر کڑا ہے مگر ساتھ کٹ بھی سکتا ہے
یہ کارِ عشق بہت بعد میں سمجھ آیا
وگرنہ کر کے لگا تھا نمٹ بھی سکتا ہے
تو سانس ہے سو تجھے ساتھ میرے چلنا ہے
تو کوئی عضو نہیں ہے جو کٹ بھی سکتا ہے
یہ کاروبارِ محبت ہے آر پار کا کھیل
یہ وہ اثاثہ نہیں ہے جو بٹ بھی سکتا ہے
تو تھک گیا ہے کہانی سے تو اجازت ہے
ورق بہت سے اکٹھے پلٹ بھی سکتا ہے
میں چاہتا ہوں کہ مشکل پڑے ، یوں فیصلہ ہو
تو صرف ساتھ کھڑا ہے کہ ڈٹ بھی سکتا ہے
ملے کوئی تو میں پہلے اسے بتاتا ہوں
وہ جانے والا کسی دن پلٹ بھی سکتا ہے
تباہ زیست یہ کرتا ہے کس فتور میں تو
یہ سب بکھیڑا تو پل میں سمٹ بھی سکتا ہے
A  : اگر تو چاہے تو یہ بوجھ بٹ بھی سکتا ہے سفر کڑا ہے مگر ساتھ کٹ بھی سکتا ہے  - 
کیسے ٹکڑوں میں کوئی شخص سنبھالا جائے
جس نے جانا ہے کہو سارے کا سارا جائے
جب ہے برسات کسی اور کے آنگن کے لئے
اس کا کیچڑ بھی مرے گھر نہ اتارا جائے
ہے بری بات یہ سرگوشیاں محفل کو بتا
سرِ بازار مرا قصہ اچھالا جائے
زندگی میری ہے تو مجھ کو عطا کی جائے
ہے مرا حق تو مجھے اور نہ ٹالا جائے
شور اٹھتا ہے رگ و جاں سے تو دل پوچھتا ہے
خالی زندان سے اب کس کو نکالا جائے
عقل کہتی ہے کہ چل دور ہے منزل تیری
دل یہ کہتا ہے تجھے مڑ کے پکارا جائے
چاہ جینے کی ہے تو ، مشورہ ہے یہ 
آستیں میں بھی کوئی سانپ نہ پالا جائے
A  : کیسے ٹکڑوں میں کوئی شخص سنبھالا جائے جس نے جانا ہے کہو سارے کا سارا جائے  - 
کسی جانب بھی اب مائل نہیں ہے
کہ دل ، دل ہو کے بھی اب دل نہیں ہے
تگ و دو عمر کی بے کار ٹھہری
جہاں پہنچے وہی منزل نہیں ہے
نہ جانے کس گلی دنیا بھلا دی
کوئی ہم جیسا بھی غافل نہیں ہے
مری مشکل کو تُو سمجھے گا کیسے
مری مشکل تری مشکل نہیں ہے
ابھی تک عادتاً "ہم" لکھ رہا ہوں
مگر اب ہم میں تُو شامل نہیں ہے
وہ اٹھ کے چل دیا تو ہم نے جانا
کوئی بھی آخری منزل نہیں ہے
نظارہ کیجئے اک ٹک جہاں کا
جہاں جھپکی پلک محفل نہیں ہے
تری ہر بات دل بس مانتا ہے
تری ہر بات کا قائل نہیں ہے
زمانے کی سمجھتا بات ابرک
مگر کیا کیجئے جاہل نہیں ہے
Please for give me
A  : کسی جانب بھی اب مائل نہیں ہے کہ دل ، دل ہو کے بھی اب دل نہیں ہے تگ و دو - 
Aatish1998
 

حالات ٹھیک کر لوں مدد گار بھی تو ہو
دل کو سکون دوستو درکار بھی تو ہو
ہونے کو ہو بھی جائیں سبھی زخم مندمل
اس جیسا کوئی دوسرا آزار بھی تو ہو
کر لیں یقین کیسے محبت پہ پھر سے ہم
اس پائے کا مقابل اداکار بھی تو ہو
کوشش تمام عمر رہی دوریاں ہوں کم
لیکن گرائیں جس کو وہ دیوار بھی تو ہو
بے تاب و بے قرار ہیں کتنے مرے لئے
یہ دل کسی کے خواب سے بیدار بھی تو ہو
بکنے کو آئیں گے ترے کوچے میں سر کے بل
لیکن ذرا سی گرمئی بازار بھی تو ہو
تجھ سے بگاڑ تو لوں مگر مسئلہ ہے یہ
تیرے سوائے میرا کوئی یار بھی تو ہو
ایسا نہیں کہ دشت سے اب لوٹنا نہیں
تجھ سا حسین کوئی طلب گار بھی تو ہو

Aatish1998
 

طلب عارضی ہے، رسد عارضی ہے
یہی سچ ہے پہلا یہی آخری ہے
بھروسہ کیا جائے کس آدمی پر
کھڑا آئینے میں جو ہے اجنبی ہے
اندھیرا جو بڑھنے لگے زندگی میں
سمجھ لیجے نزدیک ہی روشنی ہے
جو مجھ کو ملی ہے جو میں جی رہا ہوں
ذرا دیکھنا کیا یہی زندگی ہے
دلیلیں محبت کو درکار ہوں گر
تو طے ہے کوئی تیسرا اور بھی ہے

Sad Poetry image
A  : عمر بھر رسمِ پیش و پس میں رہے کیا عجب پھر کہ خار و خس میں رہے آپ کے غم کی - 
Aatish1998
 

تو تماشا نہ بن بنایا کر
خواب دیکھا نہ کر دکھایا کر
تجھ سے باہر بھی ایک دنیا ہے
خود سے باہر بھی خود کو لایا کر
لوگ کھلتے نہیں کناروں پر
ان کو طوفاں میں آزمایا کر
ایک دن جان مانگ لے گا وہ
یوں نہ ہر بات مان جایا کر
عام مٹی نہیں ، محبت ہے
اس کو ہر چاک پر نہ لایا کر
خرچ سارا نہ ہو جا دنیا پر
کچھ نہ کچھ خود پہ بھی لگایا کر
ہار جانے کا حوصلہ بھی رکھ
آخری تیر بھی چلایا کر
گھر بنانا ہے تو ضروری ہے
گھر سے باہر نہ گھر بنایا کر
تو شجر ہے یہی ہے ظرف ترا
اپنے دشمن پہ بھی تو سایا کر
Aatish

Aatish1998
 

"درد" کو الٹا لکھو یا سیدھا،
"درد" ' "درد" ہی ہوتا ہے۔
"درد" کا پہلا "د" نکال دیں تو
"رد" بنتا ہے۔
دوسرا "د" نکال دیں تو
"در" بنتا ہے۔
جان لیں کسی کے "در" سے جب
انسان "رد" کیا جاتا ہے تو انسان
کو "درد" ملتا ہے
اور یہی "درد" انسان کو اس
"در" سے جوڑ دیتا ہے جہاں سے
کوئی بھی "رد" نہیں ہوتا!

Aatish1998
 

محبت انسان کو ہو جاتی ہے لیکن
محبت کی منزل سڑک پارک یا ہوٹل کا کمرہ نہیں
بلکہ نکاح، عزت اور گھر کی چار دیواری ہے🙂❣️

Aatish1998
 

اپنا لکھا مجھے معیوب لگے
وقت لکھے گا , تعارف میرا

Aatish1998
 

مرا معاملہ کچھ اور ھے خُدا کے ساتھ
مرا گناہ سزا کی سمجھ سے باہر ھے🙏🥲

Social media post
A  : 14 فروری کے حوالے سے ایک خصوصی پوسٹ - 🍂 یہ پوسٹ لڑکیوں کے لئے ہے. 🙏🙏 14 - 
Good
Everything
A  : Good Everything - 
Aatish1998
 

#__مجھے بھی پتا تھا کہ بدل جاتے ہیں لوگ 💔💔💔
#__مگر تمہیں کبھی میں نے لوگوں میں گِنا ہی نہیں🔥

Aatish1998
 

میں نے کھیل ہمیشہ خود کے دم پر کھیلا ھے کسی کے نہ ہونے سے کچھ فرق نہیں پڑتا

Aatish1998
 

زرد پتے خشک ٹہنیاں سنبھالنے کا ہنر آتا ہے
ہم سے اپنے زخم سلوانے شہر کا شہر آتا ہے
ایسا مرہم ہے میرے لفظوں میں مسیحاٸ کا
اک نظرِ شوق میں ، یہاں ہر ذوقِ نظر آتا ہے..

Beautiful People image
A  : "محبت زندگی کی اعلیٰ ترین قدر ہے اسے پست کر کے احمقانہ رسموں میں نہیں کھونا - 
Aatish1998
 

ہر انسان آپ کی اچھائی "Deserve" نہیں کرتا💫
اس لیے ہر کسی کے لیے اچھا بننا چھوڑ دے🦋 follow this

Aatish1998
 

برسوں کے انتظار کا انجام لکھ دیا
کاغذ پہ شام کاٹ کے پھر شام لکھ دیا
بکھری پڑیں تھی ٹوٹ کے کلیاں زمین پر
ترتیب دے کے میں نے تیرا نام لکھ دیا
تقسیم ہو رہی تھیں خدائی کی نعمتیں
اک عشق بچ گیا سو میرے نام لکھ دیا
😒

Aatish1998
 

کارِ تخلیق سے پہلے کا گماں ہے مجھ کو___
اُس کی مٹی، میری مٹی میں سمائی ہو گی...*M