Damadam.pk
Abeed's posts | Damadam

Abeed's posts:

Abeed
 

یہ ایسی موت ہے جس کا کہیں چرچا نہیں ہوتا
بہت حساس ہونا بھی بہت اچھا نہیں ہوتا
فراق گورکھپوری

Abeed
 

کومل جوئیہ نے کیا خوب کہا ہے
اور یہ بات دمادم کے لوگ پہ صادر آتی ہے ۔
"تم لوگ منافق ہو اور منافق بھی بلا کے"

Abeed
 

رنگ بکھریں گے تو فریاد کرے گی خوشبو
تم کسی پھول کو چٹکی سے مسل کر دیکھو
جنت مکانی نسیم نکہت

Abeed
 

اطہر اسے بھی موت نہ آئے خدا کرے
جو شخص زندگی کی دعا دے گیا مجھے
اطہر اوجینی ، اوجین ، یو پی ، انڈیا

Abeed
 

لب کھولے پری زاد نے آہستہ سے ثروت
جوں گفتگو کرتا ہے ستارے سے ستارا
ثروت حسین

Abeed
 

شعر جیسا بھی ہے برداشت کیجیے ۔
۔
کبھی تو سچ کا سہارا لے بات کہنے کو
کہ کان پک گئے جھوٹی کہانیاں سن کر
عبید رضا عباس

Abeed
 

جادو برحق ہے ، خدا ہوتا ہے
جو نہیں مانتا ، تجھ کو دیکھے
ملحد خرم منور

Abeed
 

اسی کو پیار اسی کو جنون کہتے ہیں
جو تیری یاد بھی آئی تو میں نکھرنے لگی
شائستہ ثناء کانپوری

Abeed
 

نام رکھا ھے بَشَر یعنی بَہ شَر خالق نے
لاکھ ہم نیک بنیں، شَر نہیں جانے والا
رفیع رض

Abeed
 

رب وصال وصل کا موسم پھر آ گیا
اب تو مرا نصیب سنور جانا چاہیے
حسن عباس رضا

Abeed
 

برابر آئنے کے بھی نہ سمجھے قدر وہ دل کی،
اسے زیر قدم رکھا اسے پیش نظر رکھا۔
جنت مکانی امیر مینائی صاحب
बराबर आइने के भी न समझे क़दर् वो दिल की,
इसे ज़ेरे क़दम रक्खा उसे पैशे नज़र रक्खा.
जन्नतमकानी अमीर मीनाई साहब

Abeed
 

چاہت میں کیا دنیا داری
عشق میں کیسی مجبوری

Abeed
 

صاحب عقل ہو نہیں سکتا
بات سن کر جو ان سنی کر دے
ع ر ع

Abeed
 

جس کی آنکھوں میں کٹی تھیں صدیاں
اس نے صدیوں کی جدائی دی ہے
گلزار

Abeed
 

تازہ شعر ہے
۔
ایسی سنجیدگی ہے، بھول گئے
قہقہہ نام کس بلا کا ہے
عبید رضا عباس

Abeed
 

اے ذوق! دیکھ دخترِ رز کو نہ منہ لگا
چھٹتی نہیں ہے منہ سے یہ کافر لگی ہوئی
شیخ ابرہیم ذوق

Abeed
 

کیوں الجھتے ہو بے سبب مجھ سے
تم مرا وار سہہ نہ پاؤ گے
عبید رضا عباس

Abeed
 

جدائیاں تو مقدر ہیں پھر جان سفر
کچھ اور دور ذرا ساتھ چل کے دیکھتے ہیں
احمد فراز

Abeed
 

اے حریف جاں ابھی تو "تو ہی تو" ہے آنکھوں میں
پھر نہ دیکھیں گے تجھے ایسا اگر طے کر لیا
ا ا ا

Abeed
 

آغاز صبح اس عظیم ذات کے نام سے جو ہر لحاظ سے لائق تکریم ہے جس کی الوہیت کے گواہ
اٹھارہ ہزار عالمین ہیں ۔
سوز بھی ساز بھی ہر نغمہ سرائی تیری
ذرے ذرے پہ جہاں کے ہے خدائی تیری