اک جنون بے معنی اک یقین لا حاصل
کیا ملا ہمیں اس کی آرزو کر کے

خواہش تو نہ تھی کسی سے دل لگانے کا پر
قسمت میں درد لکھا تھا محبت کیسے نہ ہوتی"

"اسے کہو کہ بہت نا مراد شے ہے جنون
اسے کہو کہ مجھے جنون ہے اس کا"

غم نہیں یہ کہ انتظار کیا
بلکہ یہ ہے کہ اعتبار کیا
بے تعلق ہی ہم تو اچھے تھے
اس تعلق نے اور خوار کیا

تمہارے پہلو میں جو میری جگہ کھڑا ہے
اسے بتاؤ نا کہ وہ کس کی جگہ کھڑا ہے

ہوا کے ہاتھ نہ لگ جائے موسموں سے کہو
کہ ایک پھول کا سارا جہیز خوشبو ہے

تم میرے لیے بہتر ہی نہ تھے،
تبھی تہجد کی دعا سے بھی مل نہ سکے

کچھ خواب میں نے صرف
تیرے لیے دیکھے ہیں

تم سے کتنی محبت ہے
اس کا ذکر میں صرف اللّٰہ سے کرتی ہوں

مجھے الہام ہوتا تھا
میرا وجدان کہتا تھا
وہ چھٹی حس جو ہوتی ہے
مجھے اکثر بتاتی تھی
تمہارے خواب اونچے ہیں
میرے تم ہو نہیں سکتے

جسارت دل دکھانے کی کہاں سے سیکھ لی تم نے
روایت آزمانے کی کہاں سے سیکھ لی تم نے

کہنے کو ساتھ اپنے اک دنیا چلتی ہے
پر چھپ کے اس دل میں تنہائی پلتی ہے

معافی کبھی بھی تکلیف کا خسارہ ادا نہیں کر سکتی

احتراماً بچھڑنا پڑا ہم کو
فیصلہ ہو چکا تھا بڑوں میں

آپ کی اس انا نے خدا کے سامنے مجھے خوب شرمسار کیا

جب ہم کچھ برا کرتے ہیں تو دائیں بائیں
آگے پیچھے اچھی طرح دیکھ لیتے ہیں
بس
اوپر ہی نہیں دیکھتے اور نہ سوچتے ہیں
کہ
"اللّٰہ تو سب دیکھ رہا ہے"

تجھ سے بچھڑے ہیں تو پھر حسن اتفاق تو دیکھ،
شہر میں ہر سو جدائی کی وبا پھیل گئی ہے

دست بستہ ہوں، شکستہ ہوں، بہت خستہ ہوں
لاج رکھ لیں حضور (صلی اللّٰہ علیہ وسلم) آپ سے وابستہ ہوں

یوں دکھاتے رہیں گے دل تو بخشش نہ ہوگی
پھر نہ شکوہ کیجئے گا کہ مجھے خبردار نہیں کیا

انسان کا جب اللّٰہ سے تعلق مظبوط ہو جاتا ہے نا
تو اللّٰہ انسان سے لفظوں میں نہیں بلکہ اشاروں میں بات کرتا ہے
"جو دنیا نہیں سمجھ سکتی"

submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain