__نہ سسی نہ میں ہیر پیا
__میں بنوں تیری تقدیر پیا
__پیروں میں باندھے بیٹھی ہوں
__تیرے عشق کی زنجیر پیا
__کملی جھلی پھروں میں در در
__میرا دامن لیر و لیر پیا
__سپنوں میں کرتی رہتی ہوں
__اِک تاج محل تعمیر پیا
__میرے من پر قبضہ تیرا ہے
__میں تیری ہوں جاگیر پیا
__میں قربان ازل سے تیرے پر
__تُو میرا انت اخیر پیا۔

دوبارا عشق ہوا تو تم سے ہی ہوگا،
خفا ہوں میں بے وفا نہیں

کیسے بھلا دیتے ہیں لوگ تیری اس خدائی کو یارب
مجھ سے تو تیرا بنایا ہوا ایک انسان بھلایا نہیں جاتا

تمہارے ہونے سے سمجھتی تھی کہ دنیا تم ہو
ویسے دنیا کو میں بیکار کہا کرتی تھی
تم سے بچھڑی ہوں تو روئ ہوں
ورنہ
کل تک رونے والوں کو میں فنکار کہا کرتی تھی

کیا غضب ہے ک اسکی خاموشی
مجھ سے باتیں ہزار کرتی ہے

وہ بھلے لوگ تھے
اتوار کو ایتوار کہتے تھے
میرے بزرگ
محبت کو تہوار کہتے تھے
شیریں تھی اسقدر گفتار انکی
تعظیماً بچوں کو بھی سرکار کہتے تھے۔۔۔!!

دنیا کسی نادان سے بچے کی طرح تھی
اور دل تھا ہمارا کہ کھلونے کی طرح تھا !!

یہ کیسی مسافت میں ہمیں ڈال گئے تم
ہم اپنے ہی اندر کا سفر کاٹ رہے ہیں !!!

خود سے اتنی دور جا نکلے تھے ہم
اک زمانہ واپسی میں لگ گیا

کتنی حسرت تھی کہ__، انجام بدل جائے گا..
آخری ورق____، کئی بار پلٹ کے دیکھا.. ! 
مدت کے بعد جو اس نے آواز دی مجھے
قدموں کی کیا بساط تھی ، سانسیں بھی رک گئیں

"انا پرست ہوں" ،
" من پسند انسان کو کبھی حاصل نہیں کر سکتی......!!!!!

جس دن تم دوسروں کا درد
خود پر محسوس کرنے لگو تو سمجھ لینا
کہ تم " اشرف المخلوقات " ہو •

رشتوں کی قدر انکی موجودگی میں کریں ورنہ تصویریں کہاں انکی کمی پوری کر سکتی ھیں

چھاؤں دیتے ہیں جو صحرا میں کسی کو
دل میرا ایسے درختوں__ کو ولی کہتا ہے

عداوتیں تھیں تغافل تھا رنجشیں تھیں مگر
بچھڑنے والے میں سب کچھ تھا بے وفائی نہ تھی

کچھ لوگوں کا ظرف اتنا بڑا ہوتا ہے کہ اپنے آپ کو درست ثابت کرنے کے لیے دوسرے کے کردار کو نشانہ بنا لیتے ہیں_🔥🌚
لفظ سے بھی خراش پڑتی ہے
تبصرہ سوچ کر کیا کیجیے
بڑے بڑے دینی مسائل پر بحث کرنے سے بہتر ہے
چھوٹی چھوٹی اچھی باتوں پر عمل کیا جائے

کرینگے شِکوہ ظلم و ستم دل کھول کر تیرا.۔۔
*وہ میدان قیامت ہو گا نہ گھر تیرا نہ گھر میرا؛؛
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain