وہ پھولوں جیسا خاموش سا لڑکا
میں تتلیوں جیسی اس کی دیوانی

اس میں شامل ہے میرے بخت کی تاریکی بھی
سیاہ رنگ جب پہنو گے ، تو یاد آؤں گی میں

مٹی اوڑھ کر سو جائیں گے
ہم بھی ماضی ہو جائیں گے
جہاں بات ہوگی پاکیزہ جذبوں کی
وہاں
محبت کو پردہ اور عشق کو سجدہ لکھوں گی

لمبا دھاگہ اور لمبی زبان ہمیشہ الجھ جاتی ہے
اس لیے دھاگہ لپیٹ کر اور زبان سمیٹ کر رکھیں

کوشش بہت کی راز محبت عیاں نہ ہو
یہ ممکن ہے آگ لگے اور دھواں نہ ہو

میرا الگ سماج ہے ، میرا الگ مزاج ہے
میں محفلوں کی دھوم دھام کا حصہ نہیں بنتی

مزاج کی تلخ ، انا زادی ضدی ہوں،،
المختصر ،
تمہارے بس کی نہیں ہوں میں

٫٫ عشق میں دو کا عدد آخری ہوتا ہے
تین کی جلن آپ نہیں سمجھیں گے

انہیں محبت کی کیا پہچان ،
وہ تو بس اتنا جانتے ہیں ،
کہ
بات ختم
جذبات ختم
دل ٹوٹے
جان چھوٹے

یہ مانا ہم نے پیش نظر ہیں عشق کی دشواریاں مگر
جانم ہمارا دل مانتا ہی نہیں کہ ہم جیئے محبت کے بغیر

آگ کیوں نہیں لگتی ان مجبوریوں کو
جو تیرے ملنے کی آس کم کر رہی ہیں

چاند پورا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔رات آدھی تھی
جانے کیا کم تھا دل اداس رہا

ﮐﺒﮭﯽ ﯾﺎﺩ ﺁﺅﮞ ﺗﻮ ﭘﻮﭼﮭﻨﺎ
ﺫﺭﺍ ﺍﭘﻨﯽ ﻓﺮﺻﺖِ ﺷﺎﻡ ﺳﮯ
ﮐِﺴﮯ ﻋِﺸﻖ ﺗﮭﺎ ﺗﯿﺮﯼ ﺫﺍﺕ ﺳﮯ
ﮐِﺴﮯ ﭘﯿﺎﺭ ﺗﮭﺎ ﺗﯿﺮﮮ ﻧﺎﻡ ﺳﮯ
ﺫﺭﺍ ﯾﺎﺩ ﮐﺮ ﮐﮧ ﻭﮦ ﮐﻮﻥ ﺗﮭﺎ
ﺟﻮ ﮐﺒﮭﯽ ﺗﺠﮭﮯ ﺑﮭﯽ ﻋﺰﯾﺰ ﺗﮭﺎ
ﻭﮦ ﺟﻮ ﺟﯽ ﺍُﭨﮭﺎ ﺗﯿﺮﮮ ﻧﺎﻡ ﺳﮯ
ﻭﮦ ﺟﻮ ﻣﺮ ﻣﭩﺎ ﺗﯿﺮﮮ ﻧﺎﻡ ﭘﮯ
ﮨﻤﯿﮟ ﺑﮯ ﺭُﺧﯽ ﮐﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮔﻠﮧ
ﮐﮧ ﯾﮩﯽ ﻭﻓﺎﺅﮞ ﮐﺎ ﮨﮯ ﺻﻠﮧ
ﻣﮕﺮ ﺍﯾﺴﺎ ﺟﺮﻡ ﺗﮭﺎ ﮐﻮﻧﺴﺎ ؟
ﮔﺌﮯ ﮨﻢ ﺩﻋﺎ ﺅ ﺳﻼﻡ ﺳﮯ
ﮐﺒﮭﯽ ﯾﺎﺩ ﺁﺅﮞ ﺗﻮ ﭘﻮﭼﮭﻨﺎ
ﺫﺭﺍ ﺍﭘﻨﯽ ﻓﺮﺻﺖِ ﺷﺎﻡ ﺳﮯ

عمر گزر جاتی ہے
خواب یہی رہتے ھیں

ﺗﮍﭘﺘﺎ ﮨﮯ ، ﺳﺴﮑﺘﺎ ﮨﮯ ، ﺗﺮﺳﺘﺎ ﮨﮯ ، ﻣﮕﺮ ﻣﺤﺴﻦ
ﺍﺳﮯ ﮐﮩﮧ ﺩﻭ ﮐﺴﯽ ﮐﮯ ﮨﺠﺮ ﻣﯿﮟ ﻣﺮﺗﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ...

مجھ سے اس بار ملو گے تو تم سمجھو گے
کہ کیسا ہوتا ھے کسی شخص کا پتھر ہونا

آخر بن ہی گئی ویکسین کرونا کی
ایک عشق ہی تھا ، جو لا علاج رہا

پھر اس کے بعد وہ روٹھا رہا نہیں مانا
بس ایک بار ہی ، دل کا کہا ، نہیں مانا
یہ جنگ ختم ہوجاتی مصالحت کے طفیل
ہوا تو مان بھی جاتی ، دِیا نہیں مانا
مجھے بھی جانتے تھے لوگ ، اس کی فطرت بھی
سو جس کسی نے بھی قصہ سُنا ، نہیں مانا
میں تجھ سے مانگ تو لیتی تیری محبت پر
یقین کر میرا دستِ انا نہیں مانا

یہ محبتیں, یہ عنایتیں, یہ مسرّتیں تیرے نام ہیں،
میرے ہم قدم! میرے ہم نشیں یہ رفاقتیں تیرے نام ہیں
تیری ذات سے ہیں جڑی ہوئی میری منتیں بھی دعائیں بھی،
میرے دلبرا میرے عشق کی یہ عبادتیں تیرے نام ہیں

submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain