تم اکثر پوچھتے تھے نا بچھڑ جائیں تو کیا ہوگا نہ مل پائے تو کیا ہوگا لو دیکھو اب بھی زندہ ہیں ابھی بھی چاند تکتے ہیں ابھی بھی پھول کھلتے ہیں ابھی بھی دل کے دریا میں ہزاروں درد بہتے ہیں ابھی بھی کچھ نہیں بدلا مگر.........بس کچھ کمی سی ہے تمہارے بعد جاناں میری آنکھوں میں نمی سی ہے
ساری زندگی میں اک پل تو ایسا ھو جو صرف تمھارا اور میرا ھو جس میں کوئی تیسرا نہ ھو ھم دور تک اک دوسرے سے باتیں کرتے چلتے جائیں اور اس باتوں کو سننے والا کوئی اور نہ ھو یونھی بیٹھے بیٹھے کسی چھوٹی سی بات پر ھم بےتحاشا ھنس پڑیں ھنستے ھنستے آنکھوں سے آنسوں نکل پڑیں ان آنسوؤں کو صاف کرنے والا اور کوئی نہ ھو بس میں اور تم ھوں کاش ساری زندگی میں اک پل تو ایسا ھو جو صرف تمھارا اور میرا ھو ❤✨
اوڑھ لی ہے خاموشی، گفتگو نہیں کرنی دل کو مار دینا ہے ، آرزو نہیں کرنی اب تمہاری راہوں میں دھول بھی نہیں ہونا اور تم کو پانے کی جستجو نہیں کرنی احترام ہے دل میں اس قدر تیرا جاناں بات بھی بچھڑنے کی بے وٖضو نہیں کرنی اب یقین بھی کوئی میں نہیں دلاؤں گی اب کوئی شکایت بھی روبرو نہیں کرنی