کب لوٹ کے تم آؤ گے، ہمیں اتنا تو بتلا دو کہاں سے سیکھ لی تم نے ادا ہم کو بھلانے کی؟ تمہیں ہم سے جو شکوہ تھا، یہ کوئی شکایت تھی؟ زحمت تو ذرا سی تھی، نہ کوشش کی بتانے کی بھلا یوں چھوڑ کر اپنا، کوئی اپنوں کو جاتا ہے؟ مسلسل دکھ کی بارش میں، کوئی اتنا رولاتا ہے؟ ابھی بھی کچھ امید ہے، ابھی بھی سانس باقی ہے گے قدموں پہ لوٹ آؤ ابھی بھی آس باقی ہے
تمہیں اک بات کہنی ہے۔۔! مگر ناراض مت ہونا۔۔ کہ تم جو ہر گھڑی مجھکو، اتنا یاد آتے ہو۔۔ ہمیں اتنا ستاتے ہو۔۔ کہ ہم تم دور ہیں دونوں۔ بہت مجبور ہیں دونوں۔۔ نہ اتنا یاد آؤ تم۔۔! نہ یوں اتنا ستاؤ تم۔۔! کہ اتنا یاد آکر تم، ہمیں پاگل بنا کر تم فقط اتنا بتا دو کہ، ہماری جان لو گے تم؟ مگر یہ بھی حقیقت ہے، تمہاری یاد ہی تو ہے۔۔! جو ہر پل ساتھ رہتی ہے۔ خوشی میں بھی ، غموں میں بھی۔ اداسی کے پلوں میں بھی۔ تمہاری یاد ہی تو ہے۔۔! جو ہر پل یہ بتاتی ہے۔ مجھے احساس دلاتی ہے۔۔ کہ ہم تم بن ادھورے ہیں۔۔!!
تُم گُزرو اور ! وقت نہ ٹھہرے ایسا تھوڑی ہو سکتا ہے ! یاد آؤ اور ! درد نہ بھڑکے ایسا تھوڑی ہو سکتا ہے ! صبر کِیا ہے شکر کِیا ہے لیکن دل کو چین آ جائے ایسا تھوڑی ہو سکتا ہے ! ترکِ محبت کر لینے سے ترکِ محبت ہو بھی جائے کوئی اُسے جا کر سمجھائے ایسا تھوڑی ہو سکتا ہے.
اک زمانے کے بعد آئے ہو میرے جانے کے بعد آئے ہو اب یہاں صرف راکھ اُڑتی ہے دل جلانے کے بعد آئے ہو مر گئے تیرے انتظار میں ہم ڈوب جانے کے بعد آئے ہو دیر سے آنا تیری عادت ہے جان جانے کے بعد آئے ہو ہنستے ہنستے بچھڑ گئے تھے تم آزمانے کے بعد آئے ہو تُم نے دیکھا ہے بس فسُردہ مجھے مسکرانے کے بعد آئے ہو مہر اب لگ گئی ہے ہونٹوں پر گنگنانے کے بعد آئے ہو کٹ گئے پَر ضیا پرندوں کے چہچہانے کے بعد آئے ہو
پہلے اک خواب کی دنیا میں اتارا مجھ کو پھر کہیں دشت سے صحرا سے گزارا مجھ کو کتنی تکلیفیں کئی غم کئی صدمے جھیلے تو نے آواز نہیں دی نہ پکارا مجھ کو میں اندھیرا تھا مجھے روشنی کی آس رہی تیری آنکھوں کے سوا کون ستارہ مجھ کو تیری آشفتگی میں کھو دیا سب حسن و جمال تو نے پھر بھی نہ مرے یار سنوارا مجھ کو ایک طوفاں تھا طلاطم تھا مگر میں تنہا موجِ دریا میں نہ مل پایا کنارا مجھ کو
guys pta hai kl polar jaty hwe ek baby cat Mili muj road pe muj piyari lgi wo me us ko utha k Ghar Le ai humary Ghar k 2 drwazy Hain me ek door se usy andr Lai dosry door se mama se usy Nikal diya😂 me bola usy pora Ghar to ghomny daten 😔😔
پلکوں کی منڈیروں پہ اتر آتے ہیں چپ چاپ غم ایسے پرندے ہیں جو پالے نہیں جاتے جب تھا تو بہت پختہ تھا اک شخص سے رشتہ ٹوٹا ہے تو اب ٹکڑے سنبھالے نہیں جاتے کچھ لوگوں کی ہر دور میں پڑتی ہے ضرورت ۔۔۔ کچھ لوگ کبھی دل سے نکالے نہیں جاتے ۔۔
کبھی یاد آؤں تو پوچھنا ذرا اپنی فرصتِ شام سے کِسے عِشق تھا تیری ذات سے کِسے پیار تھا تیرے نام سے ذرا یاد کر کہ وہ کون تھا جو کبھی تجھے بھی عزیز تھا وہ جو جی اُٹھا تیرے نام سے وہ جو مر مٹا تیرے نام پے ہمیں بے رُخی کا نہیں گلہ کہ یہی وفاؤں کا ہے صلہ مگر ایسا جرم تھا کونسا ؟ گئے ہم دعا ؤ سلام سے اس کبھی یاد آؤں تو پوچھنا ذرا اپنی فرصتِ شام سے🥀🌺🍀
"____ ہم پھر نہیں ملیں گے، یہ وعدہ نہیں، بس ایک حقیقت ہے ____، زندگی نے جو موڑ لیا ہے وہ واپس پلٹنے والا نہیں۔!" "ہم پھر نہیں ملیں گے مگر تم ہمیشہ یاد آؤ گے۔!"🥺💔
اس پر اترے تھے محبت کے صحیفے لیکن ایک کافر کہاں تورات کا مطلب سمجھے اس سے پہلے تو دعاؤں پہ یقیں تھا کم کم تُو نے چھوڑا تو مناجات کا مطلب سمجھے تجھ کو بھی چھوڑ کے جائے تِرا اپنا کوئی تُو بھی اک روز مکافات کا مطلب سمجھے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain