جسے آپ درکار ہوں گے وہ آپ کو خود رفو کر لے گا محبت کا پیوند لگا کر زیب تن کر لے گا پھینکنے والے اور ہوتے ہیں اوڑھنے والے اور اُن کا موازنہ نہ کیجیئے .. اور خود کو بھی کمتر نہ سمجھیئے کیونکہ لباس کی اہمیت وہی جانتا ہے جسے تن ڈھانپنے کی عادت ہو احمدخان
: جب مرد کسی عورت سے محبت کرتا ہے اور اسے پا نہیں سکتا اور وہ کسی اور کے نکاح میں چلی جاتی ہے تو یقین مانیئے ہر رات وہ سینکڑوں بار یہ سوچ کر مرتا ہے کے اس کی محبت کسی اور کی دسترس میں ہے کسی اور کو حاصل ہے اور اُس پر اُس کا کوئی حق نہیں، وہ اُن کے ہر لمس کو خیال اور تصور میں محسوس کر رہا ہوتا ہے، یہ احساس ایسے ہے جیسے بیک وقت کئی خنجر اس کے بدن میں پیوست ہو جائیں، مرد کو شاید محبت کرنے میں وقت نہیں لگتا مگر جب اسے محبت ہو جاتی ہے تو اس محبت سے نکلتے نکلتے مرد بوڑھا اور بے بس ہو جاتا ہے