کورونا وائرس خطرناک کیوں ہے؟ یہ وائرس شدید تیزی سے پھیلتا ہے. گھر میں صرف ایک انسان کو ہو جائے تو پورے خاندان کو ہو سکتا ہے. جوان لوگ زیادہ تر خود بخود صحت یاب ہو جاتے ہیں , لیکن جن کی عمر 60 یا اس سے زائد ہے , یہ وائرس ان کی جان لے سکتا ہے لہذا ہمارے والدین اور ہمارے بزرگوں کو بہت خطرہ ہے اس کے علاوہ ان لوگوں کو بھی خطرہ ہے جو کسی اور بیماری کی وجہ سے بیمار ہیں Translator : Ahmed-Faraz
کورونا وائرس بچاؤ کی حکمتِ عملی کیا ہے؟ اگر ہم نے گرمیوں تک اس بیماری کو روک لیا , تو شائد یہ خودبخود غائب ہو جائے. لہذا اپنے خاندان اور دوستوں کو تلقین کریں کہ کورونا کی احتیاطی تدابیر پہ سنجیدگی سے عمل کریں. کوشش کریں اپریل تک گھر سے باہر نا نکلیں , لیکن اگر روزی روٹی کیلئے جانا ضروری ہے تو ( Dettol Hand Sanitizer ) وغیرہ جیب میں رکھیں . ہر کچھ وقت بعد ہاتھ صاف کرتے رہیں. اور لوگوں سے دو یا ڈیڑھ بازو دور رہیں. اگر کوئی شخص بیمار لگ رہا ہے تو ہرگز اسکے قریب نا جائیں , ایسا نہ ہو کہ آپ اپنے پورے خاندان میں بیماری پھیلا دیں. 1166 پہ کال کریں اگر کوئی بھی خوف یا خدشہ ہو. Translator : Ahmed-Faraz