تجھے عشق ہو خدا کرے،کوئی آس کو تجھ سے جدا کرے تیرے ہونٹ ہنسنا بھول جایئں،تیری آنکھ پرنم رہا کرے تو اس کی باتیں کیا کرے،تو اس کی باتیں سنا کرے تو اس کو دیکھ کر رکا کرے،وہ تجھ کو دیکھ کر چلا کرے تجھے سحر کی وہ چھڑی لگے توملن کی ہر پل دعا کرے تو تڑپے اسی کے عشق میں۔اسے بھولنے کی دعا کرے تجھے عشق ھو پھر یقین ہو ،اسےتسبیحوں مین پڑھا کرے تیرے سامنے تیرا گھر جلے،تیرا بس چلے نا بچا سکے تیرا دل یہی دعا کرے،کہ گھر کسی کا نا جلاکرے تجھے عشق ہو خدا کرے،کوئی اس سے تجھ کو جدا کرے