فخر ہے کہ تیریﷺ آرزو میں جیتے ہیں
ناز ہے کہ تیریﷺ ذات سے تعلق ہے💯🔥
صَلَّی اللَّهُ عَلَیْہِ وَاٰلِه وَسَلَّمَ 💚
ہمارے ہاں غلط بات کو غلط نہیں کہا جاتا بلکہ جس نے وہ بات کی ہو !! اُسے غلط ثابت کیا جاتا ہے۔🔥💯
ابھی کیا کہیں۔۔۔۔ابھی کیا سنیں۔۔۔۔۔۔۔؟؟
کہ سر ِ فصیل ِ سکوت ِ جاں
کف ِ روز و شب پہ شرر نما
وہ جو حرف حرف چراغ تھا
اسے کس ہوا نے بجھا دیا ؟
کبھی لب ہلیں گے تو پوچھنا!
سر ِ شہر ِ عہد ِ وصال ِ دل
وہ جو نکہتوں کا ہجوم تھا
اسے دست ِ موج ِ فراق نے
تہہ ِ خاک کب سے ملا دیا ؟
کبھی گل کھلیں گے تو پوچھنا!
ابی کیا کہیں ۔۔۔ ابھی کیا سنیں؟
یونہی خواہشوں کے فشار میں
کبھی بے سبب ۔۔۔ کبھی بے خلل
کہاں، کون کس سے بچھڑ گیا ؟
کسے، کس نے کیسے بھلا دیا ؟
کبھی پھر ملیں گے تو پوچھنا۔۔!
محسن نقوی
قید مسلک کی نہیں، شرط عقیدے کی نہیں
جانے کس وقت وہ کس دل میں محبت رکھ دے..!
تیرا ہونا ضروری تھا نہ ہونا بھی ضروری تھا
کسی بھی یاد کا ہستی میں ہونا بھی ضروری تھا
ہمیشہ ایک ہی عالم میں ہونا ہو نہیں سکتا
مسلسل کا کہیں آکر بدلنا بھی ضروری تھا
کہاں تک سوچتے رہتے اسے شامِ غریباں میں
تھکن اتنی سفر کی تھی کہ سونا بھی ضروری تھا
درخت بوڑھا ہوکر پھل نہ بھی دے سایہ ضرور دیتا ہے کاش یہ بات اولاد کو وقت پر سمجھ آ جائے۔
کوکا (Quokka) دنیا کا سب سے خوش رہنے والا جانور
تو ہے ہی لیکن دنیا کا سب سے بیوقوف جانور بھی ہے۔
یہ ہر وقت دوستانہ رویے کی وجہ سے سانپوں اور لومڑیوں کے پاس جا کر ان سے کھیلنے کی کوشش کرتا ہے جو اسے کھا جاتے ہیں۔
یہ اپنی اس بیوقوفی کی وجہ سے خطرات سے دوچار ہے۔
زندگی میں محبّتیں ضرور بانٹیں لیکن کوکا ہر گز نا بنیں۔
🔥
ہر انسان کے اپنے پوشیدہ دکھ ہوتے ہیں، جو دنیا نہیں جانتی اور اکثر اوقات ہم کسی انسان کو بےحس کہتے ہیں، جبکہ وہ صرف غمگین ہوتا ہے...
اداس کیوں ہو مجھے بتاو؟
تمہیں اداسی سے رہا کروں گی
میں ساتھ چلوں گی!!
اگرچہ مجھ جیسے خاک زادوں کی
دسترس میں " شفا نہیں ہے "ہاں"
تمہارے زخموں کو جو بھر دے
ایسی کوئی دوا کروں گی۔۔
میں ساتھ چلوں گی!!
پھر اس کی ہر ادا سے چھلکنے لگا خلوص
جب مجھ کو اعتبار__ کی عادت نہیں رہی...!!!
پھر یوں ہوا گناہ کی طاقت نہیں رہی
ہم جیسے کئی لوگ بھی درویش ہو گئے...!!
سمجھو گے دل کی رمز مجھی سے مگر ابھی
تم شوق پورا کر لو ، ذہینوں سے پوچھ لو
میں نے یکطرفہ محبت تو کبھی کی ہی نہیں
اُسکی جانب سے بھی چاہا ہے برابر خود کو
"انسان کے نامہ اعمال میں کسی ایک تسبیح کا بھی ہونا (اس کے لیے) دنیا اور اس میں موجود تمام چیزوں سے بہتر ہے۔"🌹♥️🌹
~ امام محمد بن صالح العثیمین
|| شرح ریاض الصالحین: ٤٧٨/٣||
جب مصر فتح ہوا تو اہل مصر نے فاتح مصر حضرت عمرو ابن العاص رضی اللہ تعالٰی عنہ سے کہا کہ ہمارے ملک میں کاشتکاری کا دارومدار دریائے نیل پر ہے، ہمارے ہاں یہ دستور ہے کہ ہر سال ایک حسین وجمیل کنواری لڑکی دریا میں ڈالی جاتی ہے، اگر ایسا نہ کیا جائے تو دریا خشک ہو جاتا ہے اور قحط پڑ جاتا ہے، حضرت عمرو ابن عاص رضی اللہ تعالٰی عنہ نے انہیں اس رسم سے روک دیا۔ جب دریا سوکھنے لگا تو حضرت عمرو ابن عاص رضی اللہ عنہ نے یہ واقعہ حضرت فاروق اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ کو لکھ بھیجا۔ جواب میں آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے تحریر فرمایا کہ دین اسلام ایسی وحشیانہ وجاہلانہ رسموں کی اجازت نہیں دیتا اور آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے ایک خط دریاۓ نیل کے نام لکھ بھیجا جسکا مضمون یہ تھا؛
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
یہ خط اللہ کے بندے عمر بن خطاب کی طرف سے نیل مصر کے نام ہے۔ ا
’’زندگی میں ہمیشہ خود پر ڈیپینڈ کرنا چاہیے۔خود سے توقعات لگانا چاہئیں۔ کسی دوسرے سے لگائی گئی توقعات ہمیشہ تکلیف دیتی ہیں۔‘‘
حساس لوگ جلد مر جاتے ہیں کیوں کہ ان کے پاس ہنر نہیں ہوتا لوگوں کی زندگی اجاڑ کر بےحسی سے جینے کا،
وہ وقت کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں۔
لیکن وقت انہیں اپنے ساتھ لے کر نہیں چلتا اور آخر کار ان کی سسکیاں سینے میں دب کر رہ جاتی ہیں اور بے آواز رونے والے کب مر جاتے ہیں پتا ہی نہیں چلتا۔
رشتوں کی دُھوپ چھاؤں سے آزاد ہو گئے
اب تو ہمیں بھی سارے سبق یاد ہو گئے
لفظوں کے ہیر پھیر کا دھندہ بھی خُوب ہے
جاہل ہمارے شہر میں اُستاد ہو گئے🖤
کبھی گردش زمانہ تھما تو
سامنے بٹھا کر، فرصتیں نکال کر تجھے غور سے دیکھوں گی کہ تم میں ایسا کیا تھا جو میں نے اتنے سال ضائع کر دیے... وہ بھی قیمتی سال... 🍂
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain