سکینڈل گرل۔۔۔۔قسط 1 تحریر۔۔۔سید مصطفی احمد رات کو دو بجے اچانک سر میں شدید درد کے احساس سے میری آنکھ کھل گٸی درد اتنا شدید تھا کہ سانس لینا دشوار ہو رہا تھا۔ مرتا کیا نہ کرتا کے مصداق اٹھ بیٹھا۔۔ کچھ دیر سانس بحال کرتا رہا پھر جیکٹ پہنی اور بیڈ روم سے باہر نکل آیا۔۔ جیسے ہی صحن میں قدم رکھا ہوا کے ایک ٹھنڈے جھونکے نے احساس دلایا کہ سردی ابھی باقی ہے۔۔۔ اکیلے ہونا جہاں ایک نعمت ہے وہی بہت زیادہ تکلیف دہ بات بھی ہے انسان جب بیمار ہوتا ہے تو کوٸی پوچھنے والا نہیں ہوتا۔۔۔ پوری رات بندہ بخار سے تپتا رہتا ہے کوٸی پرسان حال نہیں ہوتا یہی سوچتے ہوٸے میں صحن میں کھڑی اپنی کھٹارا مہران تک پہچ گیا۔۔۔ جس کے لٸے میں تو گرل فرینڈ والی فیلنگ رکھتا تھا لیکن وہ ہمیشہ مجھ سے لڑاکا بیوی جیسا برتاٶ