لازمی نہیں ہے کہ زندگی ہمیشہ پھولوں کی سیج ہی بنی رہے۔۔۔ یہاں تلخیاں تکلیفیں، اذیتیں سب آئیں گی۔۔۔ یہی انسان ہے اور یہی اسکی کہانی۔۔ بہت کم لوگ ہیں جو بنا کسی مشکل کے نکل گئے ہوں گے، ورنہ یہاں دھکے ہی دھکے ہیں۔۔۔ یہ سب آسان بھی ہو سکتا ہے اگر آپ کو ایسے لوگوں کا ساتھ میسر ہے جو آپ کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں، آپ کو ٹوٹنے نہیں دیتے، آپکا حوصلہ بنے رہتے ہیں، وہ یقین دلاتے ہیں کہ حالات جیسے بھی ہوئے وہ وقت کے ساتھ ہاتھ چھڑوا نہیں لیں گے۔۔۔ یہ نا گرائیں نہ گرنے دیں گے، یہی لوگ کل کائنات کا اثاثہ ہیں۔۔ اگر آپ کے پاس ایسے خوبصورت لوگ ہیں تو یقین کریں آپ خوش بختی کی معراج کو پا چکے ہیں۔۔ علی حیدر