🌷🌷🌷🌼🌷🌷🌷 *الحدیث النبویﷺ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ هَمَّام ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : *إِذَا أَحْسَنَ أَحَدُكُمْ إِسْلَامَهُ ، فَكُلُّ حَسَنَةٍ يَعْمَلُهَا تُكْتَبُ لَهُ بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا إِلَى سَبْعِ مِائَةِ ضِعْفٍ ، وَكُلُّ سَيِّئَةٍ يَعْمَلُهَا تُكْتَبُ لَهُ بِمِثْلِهَا* . رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ *تم میں سے کوئی شخص جب اپنے اسلام کو عمدہ بنا لے ( یعنی نفاق اور ریا سے پاک کر لے ) تو ہر نیک کام جو وہ کرتا ہے اس کے عوض دس سے لے کر سات سو گنا تک نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور ہر برا کام جو کرتا ہے تو وہ اتنا ہی لکھا جاتا ہے ( جتنا کہ اس نے کیا ہے ) ۔*
درس حدیث: (فرشتہ اور شیطان) آدمی کو شیطان وسوسہ ڈالتا ہےاور فرشتہ بھی خیال ڈالتا ہے۔شیطانی وسوسہ یہ ہےکہ وہ انسان کے دل میں برائی کا خیال ڈالتااور حق کو جھٹلاتا ہے۔فرشتے کے خیال کا اثر یہ ہےکہ وہ بھلائی کی ترغیب دیتا اور حق کی تصدیق کرتا ہے۔لھذا جو شخص ایسا محسوس کرے تو اس پر الله تعالیٰ کا شکر ادا کرے۔اورجو اسکے برعکس،شیطانی وسوسہ پائے تو وہ شیطان سے الله تعالیٰ کی پناہ حاصل کرے۔ (ترمذی حدیث 2988)
*اِصلاحی قَول* 1137 اگر آپ! کبھی اپنے مقصد میں *نـــــــاکام* ہو جائیں تَو، *مــــــــــایُوس* نہ ہوں، کیوں کہ! پَیرُوں میں جُوتے نہ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ، *آپ چلنا چھوڑ دیں•••*
💌🌴مہمانداری۔ *🌹🎁 جن لوگوں نے ایمان قبول کیا اور نیک اعمال بھی کیے ان کے لئے ہمیشگی والی جنتیں ہیں ، مہمانداری ہے ان کے اعمال کے بدلے جو وہ کرتے تھے ۔* 📘آلسجدہ نمبر 19